धरती में जितने वृक्ष हैं, यदि वे क़लम हो जाएँ और समुद्र उस की स्याही हो जाए, उस के बाद सात और समुद्र हों, तब भी अल्लाह के बोल समाप्त न हो सकेंगे। निस्संदेह अल्लाह अत्यन्त प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है
اور اگر واقعتا روئے زمین کے تمام درختوں کی قلمیں ہوں اور تمام سمندر اس کی سیاہی ہوں،اس کے بعد سات سمندر اورہوں تب بھی اﷲ تعالیٰ کی باتیں ختم نہ ہوں گی،یقینااﷲ تعالیٰ سب پر غالب ،بڑی حکمت والا ہے۔
اور اگر زمین میں جو درخت ہیں وہ قلم بن جائیں اور سمندر – سات مزید سمندروں کے ساتھ – ( روشنائی بن جائیں ) ، جب بھی اللہ کی نشانیاں قلمبند نہیں ہوسکتیں ۔ بیشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
اور جتنے درخت زمین میں ہیں اگر وہ سب قَلمیں بن جائیں اور سمندر ( سیاہی بن جائیں ) اور اس کے علاوہ سات سمندر اسے سہارا دیں ( سیاہی مہیا کریں ) تب بھی اللہ کے کلمات ختم نہیں ہوں گے بے شک اللہ بڑا غالب ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔
زمین میں جتنے درخت ہیں اگر وہ سب کے سب قلم بن جائیں اور سمندر ( دوات بن جائے ) جسے سات مزید سمندر روشنائی مہیا کریں تب بھی اللہ کی باتیں ( لکھنے سے ) ختم نہ ہوں گی 48 ۔ بے شک اللہ زبردست اور حکیم ہے ۔
اور زمین میں جو بھی درخت ہیں اگر وہ قلم بن جائیں اور سمندر ( لکھنے کی ) سیاہی بن جائیں اور مزید سات سمندر اور ہوں ( جن سے لکھا جائے تب بھی ) اللہ ( تعالیٰ ) کی باتیں ( تعریف ) ختم نہ ہوں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) غلبے والا حکمت والا ہے ۔
اور زمین میں جتنے درخت ہیں ، اگر وہ قلم بن جائیں ، اور یہ جو سمندر ہے ، اس کے علاوہ سات سمندر اس کے ساتھ اور مل جائیں ( اور وہ روشنائی بن کر اللہ کی صفات لکھیں ) تب بھی اللہ کی باتیں ختم نہیں ہوں گی ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک
زمین میں جتنے درخت ہیں وہ سب قلم بن جائیں اور سمندرروشنائی بن جائے پھراس کے بعد سات مزید سمندربھی روشنائی مہیا کریں توبھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی بلاشبہ اللہ غالب اور حکمت والا ہے
اور اگر زمین میں جتنے پیڑ ہیں سب قلمیں ہوجائیں اور سمندر اس کی سیاہی ہو اس کے پیچھے سات سمندر اور ( ف٤۸ ) تو اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی ( ف٤۹ ) بیشک اللہ عزت و حکمت والا ہے ،
اور اگر زمین میں جتنے درخت ہیں ( سب ) قلم ہوں اور سمندر ( روشنائی ہو ) اس کے بعد اور سات سمندر اسے بڑھاتے چلے جائیں تو اﷲ کے کلمات ( تب بھی ) ختم نہیں ہوں گے ۔ بیشک اﷲ غالب ہے حکمت والا ہے