तुम सबका पैदा करना और तुम सबका जीवित करके पुनः उठाना तो बस ऐसा है, जैसे एक जीव का। अल्लाह तो सब कुछ सुनता, देखता है
تم سب انسانوں کاپیداکرنااورتمہارادوبارہ اٹھاناایک ہی نفس جیساہے، یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا سب کچھ دیکھنے والاہے۔
اور تم سب کو پیدا کردینا اور تم کو زندہ کردینا بس ایسا ہی ہے ، جیسا کہ ایک شخص کا ( پیدا کردینا اور زندہ کردینا ) ۔ بیشک اللہ سننے والا ، دیکھنے والا ہے ۔
تم سب کا پیدا کرنا اور دوبارہ زندہ کرکے اٹھانا ( اللہ کیلئے ) ایک شخص کے پیدا کرنے اور دوبارہ اٹھانے کی مانند ہے بے شک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔
تم سارے انسانوں کو پیدا کرنا اور پھر دوبارہ جلا اٹھانا تو ( اس کے لیے ) بس ایسا ہے جیسے ایک متنفس کو ( پیدا کرنا اور جلا اٹھانا ) ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے 49 ۔
تم لوگوں کا پیدا کرنا اور ( دوبارہ ) زندہ کرنا تو بس ایک شخص ( کی پیدائش ) کی طرح ہے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے
تم سب کو پیدا کرنا اور دوبارہ زندہ کرنا ( اللہ کے لیے ) ایسا ہی ہے جیسے ایک انسان کو ( پیدا کرنا اور دوبارہ زندہ کرنا ) یقینا اللہ ہر بات سنتا ، ہر چیز دیکھتا ہے ۔
تم سب کو پہلی بار پیداکرنا اور تم سب کو دوبارہ روزِ قیامت زندہ کرنا ایسا ہے جیسے ایک شخص کو پیداکرنا ، اللہ بلاشبہ سب سننے اور دیکھنے والا ہے
تم سب کا پیدا کرنا اور قیامت میں اٹھانا ایسا ہی ہے جیسا ایک جان کا ( ف۵۰ ) بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے
تم سب کو پیدا کرنا اور تم سب کو ( مرنے کے بعد ) اٹھانا ( قدرتِ الٰہیہ کے لئے ) صرف ایک شخص ( کو پیدا کرنے اور اٹھانے ) کی طرح ہے ۔ بیشک اﷲ سننے والا دیکھنے والا ہے