Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुम ने देखा नहीं कि नौका समुद्र में अल्लाह के अनुग्रह से चलती है, ताकि वह तुम्हें अपनी कुछ निशानियाँ दिखाए। निस्संदेह इसमें प्रत्येक धैर्यवान, कृतज्ञ के लिए निशानियाँ हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاآپ نہیں دیکھتے کہ یقیناًکشتی سمندرمیں اﷲ تعالیٰ کے فضل سے چلتی ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائے بلاشبہ اس میں ہربڑے صبرکرنے والے، بڑے شکرکرنیوالے کے لئے یقیناًبہت سی نشانیاں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ ہی کے فضل سے کشتی دریا میں چلتی ہے ، تالہ وہ تم کو اپنی نشانیوں کا مشاہدہ کرائے ۔ بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ہر صبر وشکر کرنے والے کیلئے ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ محض اللہ کے فضل سے سمندر میں کشتی چلتی ہے ۔ تاکہ وہ تمہیں اپنی قدرت کی کچھ نشانیاں دکھائے ۔ بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ہر بہت صبر و شکر کرنے والے کیلئے ۔

By Moudoodi

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ کشتی سمندر میں اللہ کے فضل سے چلتی ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائے 55 ۔ درحقیقت اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہو 56 ۔

By Mufti Naeem

اے مخاطب! کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی مہربانی سے کشتی دریا میں چلتی ہے تاکہ تم کو وہ اپنی ( قدرت ) کی نشانیاں دکھائے ، بلاشبہ اس میں ہر اس شخص کے لیے البتہ نشانیاں ہیں جو خوب صبر کرنے والا خوب شکر کرنے والا ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ کشتیاں سمندر میں اللہ کی مہربانی سے چلتی ہیں ، تاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائے؟ یقینا اس میں ہر اس شخص کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں جو صبر کا پکا ، اعلی درجے کا شکر گذار ہو ۔

By Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ کی نعمت سے سمندر میں کشتی چلتی ہے تاکہ وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھلائے ا س میں صبراور شکر کرنیوالوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں

By Kanzul Eman

کیا تو نے نہ دیکھا کہ کشتی دریا میں چلتی ہے ، اللہ کے فضل سے ( ف۵٦ ) تاکہ تمہیں وہ اپنی ( ف۵۷ ) کچھ نشانیاں دکھائے بیشک اس میں نشانیاں ہیں ہر بڑے صبر کرنے والے شکرگزار کو ( ف۵۸ )

By Tahir ul Qadri

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ کشتیاں سمندر میں اﷲ کی نعمت سے چلتی ہیں تاکہ وہ تمہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھا دے ۔ بیشک اس میں ہر بڑے صابر و شاکر کے لئے نشانیاں ہیں