Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

रहे वे लोग जिन्होंने सीमा का उल्लंघन किया, उन का ठिकाना आग है। जब कभी भी वे चाहेंगे कि उस से निकल जाएँ तो उसी में लौटा दिए जाएँगे और उन से कहा जाएगा, "चखो उस आग की यातना का मज़ा, जिसे तुम झूठ समझते थे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

رہے وہ لوگ جن لوگوں نے نافرمانیاں کیں اُن کاٹھکانہ آگ ہے ، جب کبھی وہ ارادہ کریں گے کہ اُس سے نکلیں تواُس میں لوٹا دیے جائیں گے اوراُن سے کہا جائے گاکہ اب آگ کاعذاب چکھو جسے تم جھٹلایاکرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

رہے وہ جنہوں نے نافرمانی کی تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ۔ جب جب وہ اس میں سے نکلنے کی کوشش کریں گے ، اسی میں دھکیلے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اب اس دوزخ کے عذاب کا مزا چکھو ، جس کی تم تکذیب کرتے رہے تھے ۔

By Hussain Najfi

اور جنہوں نے نافرمانی کی ان کا ٹھکانا آتش دوزخ ہے وہ جب بھی اس میں سے نکلنا چاہیں گے تو اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اسی آگ کے عذاب کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلاتے تھے ۔

By Moudoodi

اور جنہوں نے فسق اختیار کیا ہے ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ۔ جب کبھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب اسی آگ کے عذاب کا مزا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے ۔

By Mufti Naeem

اور وہ لوگ جو فاسق ( کافر ) ہوئے پس ان کا ٹھکانا آگ ہے ، جب بھی وہ جائیں گے کہ اس سے نکلیں اسی میں دوبارہ واپس کردیے جائیں گے اور ان لوگوں سے کہا جائے گا آگ کا وہ عذاب چکھو جس کو تم لوگ جھٹلاتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

رہے وہ لوگ جنہوں نے نافرمانی کی ہے ، تو اس کے مستقل قیام کی جگہ جہنم ہے ۔ جب بھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے ، انہیں وہیں واپس لوٹا دیا جائے گا ، اور ان سے کہا جائے گا کہ : آگ کے جس عذاب کو تم جھٹلایا کرتے تھے اس کا مزہ چکھو ۔

By Noor ul Amin

اورجو نافرمان ہیں ان کاٹھکانہ جہنم ہوگا ، جب بھی وہ اس سے نکلناچاہیں گے اسی میں لوٹا دئیے جائیں گے اور انہیں کہا جائے گاکہ اب اس آگ کے عذاب کامزاچکھوجسے تم جھٹلایا کرتے تھے

By Kanzul Eman

رہے وہ جو بےحکم ہیں ( ف۳۸ ) ان کا ٹھکانا آگ ہے ، جب کبھی اس میں سے نکلنا چاہیں گے پھر اسی میں پھیر دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا چکھو اس آگ کا عذاب جسے تم جھٹلاتے تھے ،

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ نافرمان ہوئے سو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ۔ وہ جب بھی اس سے نکل بھاگنے کا ارادہ کریں گے تو اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اِس آتشِ دوزخ کا عذاب چکھتے رہو جِسے تم جھٹلایا کرتے تھے