ऐ नबी! अल्लाह का डर रखना और इनकार करने वालों और कपटाचारियों का कहना न मानना। वास्तव में अल्लाह सर्वज्ञ, तत्वदर्शी है
اے نبی!آپ اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤاورکافروں اورمنافقوں کی اطاعت نہ کرو یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔
اے نبی! اللہ سے ڈرو اور کافروں اور منافقوں کی باتوں پر کان نہ دھرو ۔ بیشک اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔
اے نبی! اللہ سے ڈرتے رہیں اور کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کریں ۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔
اے نبی! 1 اللہ سے ڈرو اور کفار و منافقین کی اطاعت نہ کرو ، حقیقت میں علیم اور حکیم تو اللہ ہی ہے ۔ 2
اے نبی ( ﷺ ) اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کی باتیں نہ مانیے ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے بڑی حکمت والے ہیں
اے نبی ! اللہ سے ڈرتے رہو ، اور کافروں اور منافقوں کا کہنا مت مانو ۔ ( ١ ) بیشک اللہ بہت علم والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔
اے نبی!اللہ سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کاکہنانہ مانئیے ، اللہ تعالیٰ یقینا سب جاننے والاحکمت والا ہے
اے غیب کی خبریں بتانے والے ( نبی ) ( ف۲ ) اللہ کا یوں ہی خوف رکھنا اور کافروں اور منافقوں کی نہ سننا ( ف۳ ) بیشک اللہ علم و حکمت والا ہے ،
اے نبی! آپ اللہ کے تقوٰی پر ( حسبِ سابق استقامت سے ) قائم رہیں اور کافروں اور منافقوں کا ( یہ ) کہنا ( کہ ہمارے ساتھ مذہبی سمجھوتہ کر لیں ہرگز ) نہ مانیں ، بیشک اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے