Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अनुकरण करना उस चीज़ का जो तुम्हारे रब की ओर से तुम्हें प्रकाशना की जा रही है। निश्चय ही अल्लाह उस की ख़बर रखता है जो तुम करते हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراس کی پیروی کروجوآپ کے رب کی طرف سے آپ پروحی کی جاتی ہے اﷲ تعالیٰ یقینااس کی ہمیشہ سے پوری طرح خبر رکھنے والا ہے جو تم عمل کرتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور پیروی کرو اس چیز کی جو تم پر ، تمہارے رب کی جانب سے ، وحی کی جارہی ہے ۔ بیشک اللہ ان تمام چیزوں سے باخبر ہے ، جو تم کرتے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ کو وحی کی جاتی ہے اس کی پیروی کریں بے شک تم لوگ جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے خوب باخبر ہے ۔

By Moudoodi

پیروی کرو اس بات کی جس کا اشارہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کیا جا رہا ہے ، اللہ ہر اس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو 3

By Mufti Naeem

اور اس ( وحی ) ک پیروی کیجیے جو آپ کے رب کی طرف سے آپ پر وحی کی جارہی ہے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) جو کچھ تم کرتے ہو اس سے باخبر ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے پروردگارکی طرف سے تم پر جو وحی بھیجی جارہی ہے اس کی پیروی کرو ، تم جو کچھ کرتے ہو ، اللہ یقینی طور پر اسے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Noor ul Amin

اورجو آپ کے رب کی طرف آپ پر وحی کی جا تی ہے ، اس کی پیروی کیجئے اور تم ( مومنو ) جوکچھ بھی عمل کرتے ہواللہ تعالیٰ یقیناان سے باخبر ہے

By Kanzul Eman

اور اس کی پیروی رکھنا جو تمہارے رب کی طرف سے تمہیں وحی ہوتی ہے ، اے لوگو! اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ اس ( فرمان ) کی پیروی جاری رکھیئے جو آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے وحی کیا جاتا ہے ، بیشک اللہ ان کاموں سے خبردار ہے جو تم انجام دیتے ہو