Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ने इनकार करने वालों को उन के अपने क्रोध के साथ फेर दिया। वे कोई भलाई प्राप्त न कर सके। अल्लाह ने मोमिनों को युद्ध करने से बचा लिया। अल्लाह तो है ही बड़ा शक्तिवान, प्रभुत्वशाली

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جن لوگوں نے کفر کیا اللہ تعالیٰ نے انہیں اُن کے غصے کے ساتھ ہی لوٹا دیا، وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے اور مومنوں کی طرف سے قتال میں اللہ تعالیٰ کافی ہو گیا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے بڑی قوت والا،سب پر غالب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے کافروں کو ان کے غصہ کے ساتھ ، بالکل بے نیل مرام ، پسپا کردیا اور جنگ کیلئے اللہ مسلمانوں کی طرف سے ، خود کافی ہوگیا اور اللہ قوی وغالب ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ نے کافروں کو غم و غصہ کی حالت میں ( بے نیل مُرام ) لوٹایا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کر سکے اور اللہ نے مؤمنوں کو جنگ ( کی زحمت ) سے بچا لیا اور اللہ بڑا طاقتور ( اور ) غالب ہے ۔

By Moudoodi

اللہ نے کفار کا منہ پھیر دیا ، وہ کوئی فائدہ حاصل کیے بغیر اپنے دل کی جلن لیے یونہی پلٹ گئے ، اور مومنین کی طرف سے اللہ ہی لڑنے کے لیے کافی ہوگیا ، اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے ۔

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے ان لوگوں کو جو کافر تھے انہیں ان کے غصے کے ساتھ ( باوجود ) اس طرح ( نامراد ) واپس لوٹادیا کہ وہ کوئی بھلائی نہ پاسکے اور اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کی طرف سے قتال کے کے لیے خود کافی ہوگئے اور اللہ ( تعالیٰ ) قوت والے غلبے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ کافر تھے ، اللہ نے انہیں ان کے سارے غیظ و غضب کے ساتھ اس طرح پسپا کردیا کہ وہ کوئی فائدہ حاصل نہ کرسکے ۔ اور مومنوں کی طرف سے لڑائی کے لیے اللہ خود کافی ہوگیا ۔ اور اللہ بڑی قوت کا ، بڑے اقتدار کا مالک ہے ۔

By Noor ul Amin

اور کفار ( کے لشکروں ) کو اللہ نے غصّے میں بھرے ہوئے ( نامراد ) لوٹادیا اور لڑائی کے لئے مومنوں کی طرف سے اللہ ہی کافی ہوگیا ، وہ یقینابڑی قوت والا زبردست ہے

By Kanzul Eman

اور اللہ نے کافروں کو ( ف٦٤ ) ان کے دلوں کی جلن کے ساتھ پلٹایا کہ کچھ بھلا نہ پایا ( ف٦۵ ) اور اللہ نے مسلمانوں کو لڑائی کی کفایت فرمادی ( ف٦٦ ) اور اللہ زبردست عزت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اﷲ نے کافروں کو ان کے غصّہ کی جلن کے ساتھ ( مدینہ سے نامراد ) واپس لوٹا دیا کہ وہ کوئی کامیابی نہ پا سکے ، اور اﷲ ایمان والوں کے لئے جنگِ ( احزاب ) میں کافی ہوگیا ، اور اﷲ بڑی قوت والا عزت والا ہے