और किताब वालों में से जिन लोगों ने उस की सहायता की थी, उन्हें उन की गढ़ियों से उतार लाया। और उन के दिलों में धाक बिठा दी कि तुम एक गिरोह को जान से मारने लगे और एक गिरोह को बन्दी बनाने लगे
اور اہلِ کتاب میں سے جن لوگوں نے کافروں کی مدد کی تھی اللہ تعالیٰ انہیں اُن کے قلعوں سے اُتار لایا اور اُس نے اُن کے دلوں میں رُعب ڈال دیا، اُن کے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے تھے اور دوسرے گروہ کو تم قید کر رہے تھے۔
اور اللہ نے ان اہلِ کتاب کو جنہوں نے کافروں کی مدد کی ، ان کے قلعوں سے اتارا اور ان کے دلوں کو مرعوب کردیا – کچھ کو تم قتل کرتے تھے اور کچھ کو قید ۔
خدا نے ان اہلِ کتاب کو جنہوں نے ان ( کفار ) کی مدد کی تھی ان کے قلعوں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا ۔ چنانچہ تم ان میں سے بعض کو قتل کرنے لگے اور بعض کو قید کر لیا ۔
پھر اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے ان حملہ آوروں کا ساتھ دیا تھا 40 ، اللہ ان کی گڑھیوں سے انہیں اتار لایا اور ان کے دلوں میں اس نے ایسا رعب ڈال دیا کہ آج ان میں سے ایک گروہ کو تم قتل کر رہے ہو اور دوسرے گروہ کو قید کر رہے ہو ۔ ع3
اور اس ( اللہ تعالیٰ ) نے اہل کتاب میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے ان ( کافر لشکروں ) کی مدد کی تھی ان کے قلعوں سے نیچے اتارا اور اس نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا ( اب حالت یہ ہے کہ ) ایک گروہ تو تم قتل کرتے ہو اور ایک گروہ کو قیدی بنارہے ہو ۔
اور جن اہل کتاب نے ان ( دشمنوں ) کی مدد کی تھی ، انہیں اللہ ان کے قلعوں سے نیچے اتار لایا ( ٢١ ) اور ان کے دلوں میں ایسا رعب ڈال دیا کہ ( اے مسلمانو ! ) ان میں سے کچھ کو تم قتل کر رہے تھے ، اور کچھ کو قیدی بنا رہے تھے ۔
اوراہل کتاب ( یعنی یہودیوں کے ایک قبیلے بنوقریظہ ) میں سے جنہوں نے کافروں کی مدد کی تھی انہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے قلعوں سے نیچے اتارلیااوران کے دلوں میں ( مسلمانوں کا ) رعب ڈال دیا جبکہ تم ان کے ایک گروہ کو قتل کر رہے تھے اور دوسرے کو قیدی بنا رہے تھے
اور جن اہل کتاب نے ان کی مدد کی تھی ( ف٦۷ ) انھیں ان کے قلعوں سے اتارا ( ف٦۸ ) اور ان کے دلوں میں رعب ڈالا ان میں ایک گروہ کو تم قتل کرتے ہو ( ف٦۹ ) اور ایک گروہ کو قید ( ف۷۰ )
اور ( بنو قُرَیظہ کے ) جن اہلِ کتاب نے ان ( کافروں ) کی مدد کی تھی اﷲ نے انہیں ( بھی ) ان کے قلعوں سے اتار دیا اور ان کے دلوں میں ( اسلام کا ) رعب ڈال دیا ، تم ( ان میں سے ) ایک گروہ کو ( ان کے جنگی جرائم کی پاداش میں ) قتل کرتے ہو اور ایک گروہ کو جنگی قیدی بناتے ہو