Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

"किन्तु यदि तुम अल्लाह और उस के रसूल और आख़िरत के घर को चाहती हो तो निश्चय ही अल्लाह ने तुम में से उत्तमकार स्त्रियों के लिए बड़ा प्रतिदान रख छोड़ा है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اگر تم اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول اور آخرت کے گھر کا ارادہ رکھتی ہو تو یقیناًاللہ تعالیٰ نے تم میں سے نیکی کرنے والیوں کے لیے بڑا اجر تیار کررکھا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور دارِ آخرت کی طالب ہو تو اطمینان رکھو کہ اللہ نے تم میں سے خوبی کے ساتھ نباہ کرنے والیوں کیلئے ایک اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر تم خدا اور اس کے رسول اور دارِ آخرت کی طلبگار ہو تو بے شک اللہ نے تم میں سے جو نیکوکار ہیں ان کیلئے اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے ۔

By Moudoodi

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ تم میں سے جو نیکوکار ہیں اللہ نے ان کے لیے بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے 42

By Mufti Naeem

اور اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) اور آخرت کے گھر کی طلب گار ہوتو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے تم میں سے نیک کام کرنے والی عورتوں کے لیے بڑا اجر تیار فرمارکھا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور عالم آخرت کی طلبگار ہو تو یقین جانو اللہ نے تم میں سے نیک خواتین کے لیے شاندار انعام تیار کر رکھا ہے ۔ ( ٢٣ )

By Noor ul Amin

اوراگرتم اللہ ، اس کے رسول اور آخرت میں گھرچاہتی ہوتواللہ تعالیٰ نے تم میں سے نیک عمل کرنے والیوں کے لئے بہت بڑا اجر تیارکر رکھا ہے

By Kanzul Eman

اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور آخرت کا گھر چاہتی ہو تو بیشک اللہ نے تمہاری نیکی والیوں کے لیے بڑا اجر تیار کر رکھا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اگر تم اﷲ اور اس کے رسول اور دارِ آخرت کی طلب گار ہو تو بیشک اﷲ نے تم میں نیکوکار بیبیوں کے لئے بہت بڑا اَجر تیار فرما رکھا ہے