Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ नबी की स्त्रियों! तुम में से जो कोई प्रत्यक्ष अनुचित कर्म करे तो उस के लिए दोहरी यातना होगी। और यह अल्लाह के लिए बहुत सरल है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے نبی! کی بیویو! تم میں سے جو کھلی بے حیائی(کا ارتکاب) کرے گی، اُس کا عذاب دوگنا کردیاجائے گا اور اللہ تعالیٰ پر یہ کام ہمیشہ سے بہت ہی آسان ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو کسی کھلی بے حیائی کی مرتکب ہوگی تو اس کیلئے دو چند عذاب ہے اور یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے ۔

By Hussain Najfi

اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو کوئی بے حیائی اور برائی کرے گی تو اسے دوہری سزا دی جائے گی اور یہ بات اللہ کیلئے بالکل آسان ہے ۔

By Moudoodi

نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیویو ، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا 43 ، اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے 44

By Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) کی بیویو! تم میں سے جو کوئی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کرے اس کے لیے عذاب ( بھی ) بڑھاکر دگنا کردیا جائے گا اور یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر آسان ہے

By Mufti Taqi Usmani

اے نبی کی بیویو ! تم میں سے جو کئی کسی کھلی بے ہودگی کا ارتکاب کرے گی ، اس کا عذاب بڑھا کر دو گنا کردیا جائے گا ، اور اللہ کے لیے ایسا کرنا بہت آسان ہے ۔

By Noor ul Amin

اے نبی کی بیویو!تم سےجو کوئی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کرے تواس کاعذاب دُگنا کردیا جائے گا اور یہ بات اللہ تعالیٰ کے لئے بہت آسان ہے

By Kanzul Eman

اے نبی کی بیبیو! جو تم میں صریح حیا کے خلاف کوئی جرأت کرے ( ف۷٦ ) اس پر اوروں سے دُونا عذاب ہوگا ( ف۷۷ ) اور یہ اللہ کو آسان ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے اَزواجِ نبیِ ( مکرّم! ) تم میں سے کوئی ظاہری معصیت کی مرتکب ہو تو اس کے لئے عذاب دوگنا کر دیا جائے گا ، اور یہ اﷲ پر بہت آسان ہے