Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ नबी की स्त्रियों! तुम सामान्य स्त्रियों में से किसी की तरह नहीं हो, यदि तुम अल्लाह का डर रखो। अतः तुम्हारी बातों में लोच न हो कि वह व्यक्ति जिस के दिल में रोग है, वह लालच में पड़ जाए। तुम सामान्य रूप से बात करो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے نبی کی بیویو!تم عام عورتوں میں سے کسی ایک کی طرح نہیں ہو،اگرتم تقویٰ اختیارکرتی ہوتوبات میں نرمی اختیارنہ کیاکروکہ جس کے دل میں بیماری ہے وہ لالچ میں پڑجائے اور بات کہوجواچھی ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی مانند نہیں ہو اگر تم تقویٰ اختیار کرو ۔ تو تم لہجہ میں نرمی نہ اختیار کرو کہ جس کے دل میں بیماری ہے ، وہ کسی طمع خام میں مبتلا ہوجائے اور بات معروف کے مطابق کہو ۔

By Hussain Najfi

اے نبی کی بیویو! تم اور ( عام ) عورتوں کی طرح نہیں ہوا اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو ۔ پس تم ایسے نرم لہجہ میں بات نہ کرو کہ جس کے دل میں کوئی بیماری ہے وہ طمع کرنے لگے اور قاعدے کے مطابق ( باوقار طریقہ سے ) بات کیا کرو ۔

By Moudoodi

نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیویو ، تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو 46 اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی کا مبتلا کوئی شخص لالچ میں پڑ جائے ، بلکہ صاف سیدھی بات کرو 47

By Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) کی بیویو! تم دوسری عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تقویٰ اختیار کرو پس بات میں نرمی نہ کرو کہ جس شخص کے دل میں بیماری ہے وہ لالچ کرنے لگے اور بات وہ کرو جو اچھائی والی ہو

By Mufti Taqi Usmani

اے نبی کی بیویو ! اگر تم تقوی اختیار کرو تو تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو ۔ ( ٢٤ ) لہذا تم نزاکت کے ساتھ بات مت کیا کرو ، کبھی کوئی ایسا شخص بیجا لالچ کرنے لگے جس کے دل میں روگ ہوتا ہے ، اور بات وہ کہو جو بھلائی والی ہو ۔ ( ٢٥ )

By Noor ul Amin

اے نبی کی بیویو!تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہواگرتم اللہ سے ڈرتی ہوتو ( کسی نامحرم سے ) دبی زبان سے با ت نہ کرو ، ورنہ جس شخص کے دل میں مرض ہے وہ کوئی غلط توقع لگابیٹھے گالہٰذاصاف سیدھی بات کرو

By Kanzul Eman

اے نبی کی بیبیو! تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو ( ف۸۱ ) اگر اللہ سے ڈرو تو بات میں ایسی نرمی نہ کرو کہ دل کا روگی کچھ لالچ کرے ( ف۸۲ ) ہاں اچھی بات کہو ( ف۸۳ )

By Tahir ul Qadri

اے اَزواجِ پیغمبر! تم عورتوں میں سے کسی ایک کی بھی مِثل نہیں ہو ، اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو ( مَردوں سے حسبِ ضرورت ) بات کرنے میں نرم لہجہ اختیار نہ کرنا کہ جس کے دل میں ( نِفاق کی ) بیماری ہے ( کہیں ) وہ لالچ کرنے لگے اور ( ہمیشہ ) شک اور لچک سے محفوظ بات کرنا