Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही है जो तुम पर रहमत भेजता है और उस के फ़रिश्ते भी (दुआएँ करते हैं) - ताकि वह तुम्हें अँधरों से प्रकाश की ओर निकाल लाए। वास्तव में, वह ईमान वालों पर बहुत दयालु है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جوتم پر صلوٰۃ بھیجتاہے اور اُس کے فرشتے بھی تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی میں نکال لائیں اور وہ مومنوں پرہمیشہ سے نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جو تم پر اپنی رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ، تاکہ تم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے آئے اور وہ مؤمنوں پر نہایت مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) وہی ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ( دعائے مغفرت ) کرتے ہیں تاکہ تمہیں ( دوزخ اور جحیم کی ) تاریکیوں سے نور ( جنت و نعیم ) کی طرف نکال لائے اور وہ اہلِ ایمان پر بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

وہی ہے جو تم پر رحمت فرماتا ہے اور اس کے ملائکہ تمہارے لے دعائے رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی میں نکال لائے ، وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے 79

By Mufti Naeem

وہ جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ( رحمت کی دعا کرتے ہیں ) تاکہ تم لوگوں کو اندھیریوں سے روشنی کی طرف نکال لائیں اور وہ ( اللہ تعالیٰ ) ایمان والوں پر رحم کرنے والا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جو خود بھی تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ، تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئے ، اور وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

وہی ہے جو تم پر رحمت نازل فرماتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تمہارے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں تاکہ اللہ تمہیں اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لے جائے اور اللہ مومنوں پر بہت مہربان ہے

By Kanzul Eman

وہی ہے کہ درود بھیجتا ہے تم پر وہ اور اس کے فرشتے ( ف۱۰۷ ) کہ تمہیں اندھیریوں سے اجالے کی طرف نکالے ( ف۱۰۸ ) اور وہ مسلمانوں پر مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جو تم پر درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ، تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جائے اور وہ مومنوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا ہے