Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिस दिन वे उस से मिलेंगे उन का अभिवादन होगा, सलाम और उन के लिए प्रतिष्ठामय प्रदान तैयार कर रखा है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُن کی دُعاجس دن وہ اُس سے ملیں گے،سلام ہوگی اوراﷲ تعالیٰ نے اُن کے لیے باعزت اجرتیارکررکھاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان کی تحیت – جس دن وہ اس سے ملیں گے – سلام ہوگی اور اس نے ان کیلئے باعزت صلہ تیار کر رکھا ہے ۔

By Hussain Najfi

جس دن وہ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے تو ان کو سلام سے دعا دی جائے گی ( کہ تم سلامت رہو ) اور اس نے ان کیلئے باعزت اجر ( بہشت ) تیار کر رکھا ہے ۔

By Moudoodi

جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا استقبال سلام سے ہوگا 80 اور ان کے لیے اللہ نے بڑا با عزت اجر فراہم کر رکھا ہے ۔

By Mufti Naeem

ان کا تحفہ جس دن وہ لوگ اس سے ملیں گے ’’سلام‘‘ ہوگا اور اس نے ان کے لیے عزت والا بدلہ تیار فرمارکھا ہے

By Mufti Taqi Usmani

جس دن مومن لوگ اللہ سے ملیں گے اس دن ان کا استقبال سلام سے ہوگا ، اور اللہ نے ان کے لیے باعزت انعام تیار کر رکھا ہے ۔

By Noor ul Amin

جس دن وہ اللہ سے ملیں گے ان کا استقبال سلا م سے ہوگا اور ان کے لئے باعزت اجر تیار ہے

By Kanzul Eman

ان کے لیے ملتے وقت کی دعا سلام ہے ( ف۱۰۹ ) اور ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے ،

By Tahir ul Qadri

جس دن وہ ( مومِن ) اس سے ملاقات کریں گے تو ان ( کی ملاقات ) کا تحفہ سلام ہوگا ، اور اس نے ان کے لئے بڑی عظمت والا اجر تیار کر رکھا ہے