Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्हें उन के बापों का बेटा करहर पुकारो। अल्लाह के यहाँ यही अधिक न्यायसंगत बात है। और यदि तुम उन के बापों को न जानते हो, तो धर्म में वे तुम्हारे भाई तो है ही और तुम्हारे सहचर भी। इस सिलसिले में तुम से जो ग़लती हुई हो उस में तुम पर कोई गुनाह नहीं, किन्तु जिस का संकल्प तुम्हारे दिलों ने कर लिया, उस की बात और है। वास्तव में अल्लाह अत्यन्त क्षमाशील, दयावान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

منہ بولے بیٹوں کو اُن کے باپوں کی نسبت سے پکارو،یہی اﷲ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ انصاف والا (طریقہ) ہے ، چنانچہ اگرتم اُن کے باپوں کو نہیں جانتے تو وہ تمہارے دینی بھائی اور تمہارے دوست ہیں اورتم پرکوئی گناہ نہیں جس میں تم نے غلطی کی ہے لیکن جس کا تمہارے دلوں نے ارادہ کیا اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

منہ بولے بیٹوں کو ان کے باپوں کی نسبت کے ساتھ پکارو ، یہی اللہ کے نزدیک قرین عدل ہے اور اگر تم کو ان کے باپوں کا پتا نہ ہو تو وہ تمہارے دینی بھائی اور تمہارے شریک قبیلہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس باب میں تم سے جو غلطی ہوئی ، اس پر تم سے کوئی مواخذہ نہیں ، البتہ تمہارے دلوں نے جس بات کا عزم کرلیا ( اس پر مواخذہ ہے ) اور اللہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

ان ( منہ بولے بیٹوں ) کو ان کے ( حقیقی ) باپوں کے نام سے پکارا کرو ۔ یہ بات اللہ کے نزدیک زیادہ قرینِ انصاف ہے اور اگر تمہیں ان کے ( حقیقی ) باپوں کا علم نہ ہو تو پھر وہ تمہارے دینی بھائی اور تمہارے دوست ہیں اور تم سے جو بھول چوک ہو جائے اس کا تم پر کوئی گناہ نہیں ہے ۔ ہاں البتہ ( گناہ اس پر ہے ) جو تم دل سے ارادہ کرکے کرو ۔ اور اللہ بڑا بخشنے والا ( اور ) رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

منہ بولے بیٹوں کو ان کے باپوں کی نسبت سے پکارو ، یہ اللہ کی نزدیک زیادہ منصفانہ بات ہے 8 اور اگر تمہیں معلوم نہ ہو کہ ان کے باپ کون ہیں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور رفیق ہیں 9 نادانستہ جو بات تم کہو اس کے لیے تم پر کوئی گرفت نہیں ہے ، لیکن اس بات پر ضرور گرفت ہے جس کا تم دل سے ارادہ کرتے کرو 10 اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہے 11

By Mufti Naeem

ان ( منہ بولے بیٹوں ) کو ان کے باپوں ( کے ناموں ) سے پکارو یہی اللہ ( تعالیٰ ) کی نظر میں زیادہ انصاف ( کا طریقہ ) ہے پس اگر تم ان کے باپوں ( کے ناموں ) کو نہیں جانتے تو وہ تم لوگوں کے دینی بھائی اور تمہارے دوست ہیں اور جن ( امور ) میں تم سے غلطی ہوجائے تم لوگوں پر ( اس کا ) کوئی گناہ نہیں اور لیکن جن باتوں کا تمہارے دل قصد ( وارادہ ) کریں ( ان پر گناہ ہے ) اور اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے والے رحم کرنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

تم ان ( منہ بولے بیٹوں ) کو ان کے اپنے باپوں کے نام سے پکارا کرو ۔ ( ٤ ) یہی طریقہ اللہ کے نزدیک پورے انصاف کا ہے ۔ اور اگر تمہیں ان کے باپ معلوم نہ ہوں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور تمہارے دوست ہیں ۔ ( ٥ ) اور تم سے جو غلطی ہوجائے اس کی وجہ سے تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا ، البتہ جو بات تم اپنے دلوں سے جان بوجھ کر کرو ، ( اس پر گناہ ہے ) بیشک اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔ ( ٦ )

By Noor ul Amin

منہ بولے بیٹوں کو ان کے باپوں کے نا م سے پکارا کرو ، اللہ کے ہاں یہی انصاف کی بات ہے اور اگرتمہیں ان کے باپوں ( کے نام ) کاعلم نہ ہوتو وہ تمہارے دینی بھائی اور تمہارے دوست ہیں ، ہاں اگر کوئی بات بھول چک میں ہو جائے تواس میں تم پر کوئی گناہ نہیں ، البتہ گناہ وہ ہے جس کاتم ارادہ ( جان بوجھ کر ) دل سے کرواللہ تعالیٰ یقینامعاف کرنے والا رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

انہیں ان کے باپ ہی کا کہہ کر پکارو ( ف۹ ) یہ اللہ کے نزدیک زیادہ ٹھیک ہے پھر اگر تمہیں ان کے باپ معلوم نہ ہوں ( ف۱۰ ) تو دین میں تمہارے بھائی ہیں اور بشریت میں تمہارے چچا زاد ( ف۱۱ ) اور تم پر اس میں کچھ گناہ نہیں جو نادانستہ تم سے صادر ہوا ( ف۱۲ ) ہاں وہ گناہ ہے جو دل کے قصد سے کرو ( ف۱۳ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

تم اُن ( منہ بولے بیٹوں ) کو ان کے باپ ( ہی کے نام ) سے پکارا کرو ، یہی اللہ کے نزدیک زیادہ عدل ہے ، پھر اگر تمہیں ان کے باپ معلوم نہ ہوں تو ( وہ ) دین میں تمہارے بھائی ہیں اور تمہارے دوست ہیں ۔ اور اس بات میں تم پر کوئی گناہ نہیں جو تم نے غلطی سے کہی لیکن ( اس پر ضرور گناہ ہوگا ) جس کا ارادہ تمہارے دلوں نے کیا ہو ، اور اللہ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے