Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

नबी का हक़ ईमान वालों पर स्वयं उन के अपने प्राणों से बढ़कर है। और उस की पत्नियाँ उन की माएँ हैं। और अल्लाह के विधान के अनुसार सामान्य मोमिनों और मुहाजिरों की अपेक्षा नातेदार आपस में एक-दूसरे से अधिक निकट हैं। यह और बात है कि तुम अपने साथियों के साथ कोई भलाई करो। यह बात किताब में लिखी हुई है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

نبی ایمان والوں پران کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھنے والاہے اور اس کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں اور اﷲ تعالیٰ کی کتاب میں ایمان والوں اور ہجرت کرنے والوں پر رشتہ دارایک دوسرے پر زیادہ حق رکھنے والے ہیں مگریہ کہ تم اپنے دوستوں کے ساتھ کوئی بھلائی کرناچاہویہ اﷲ تعالیٰ کی کتاب میں ہمیشہ سے لکھاہوا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور نبی کا حق مؤمنوں پر – خود ان کے اپنے مقابل میں – اولیٰ ہے اور ازواج نبی کی حیثیت مؤمنین کی ماؤں کی ہے اور حتمی رشتے رکھنے والے آپس میں – دوسرے مؤمنین ومہاجرین کے مقابل میں – اولیٰ ہیں ، اللہ کے قانون میں ۔ یہ اور بات ہے کہ تم اپنے اولیاء واقرباء کے ساتھ کوئی حسن سلوک کرنا چاہو ۔ یہ چیز کتاب میں نوشتہ ہے ۔

By Hussain Najfi

نبی مؤمنین پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق ( تصرف ) رکھتے ہیں ۔ اور آپ کی بیویاں ان ( مؤمنین ) کی مائیں ہیں اور کتاب اللہ کی رو سے رشتہ دار بہ نسبت عام مؤمنین و مہاجرین کے ( وراثت میں ) ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہو ۔ یہ حکم کتاب ( الٰہی ) میں لکھا ہوا ہے ۔

By Moudoodi

بلاشبہ نبی تو اہل ایمان کے لیے ان کی اپنی ذات پر مقدم ہے 12 ، اور نبی کی بیویاں ان کی مائیں ہیں 13 ، مگر کتاب اللہ کی رو سے عام مومنین و مہاجرین کی بہ نسبت رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں ، البتہ اپنے رفیقوں کے ساتھ تم کوئی بھلائی ( کرنا چاہو تو ) کر سکتے ہو 14 یہ حکم کتاب الہی میں لکھا ہوا ہے ۔

By Mufti Naeem

نبی ( ﷺ ) ایمان والوں کے لیے ان کی جانوں سے بھی بڑھ کر ہیں اور آپ ( ﷺ ) کی ازواجِ ( مطہرات ) ان ( ایمان والوں ) کی مائیں ہیں اور اللہ کی کتاب کے مطابق نسبی رشتہ دار آپ میں عام ایمان والوں اور مہاجرین کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ( میراث میں ) زیادہ قریب ( حق دار ) ہیں مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں کے ساتھ احسان کا معاملہ کرو ( تو الگ بات ہے ) یہ بات کتاب میں لکھی ہوئی ہے

By Mufti Taqi Usmani

ایمان والوں کے لیے یہ نبی ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ قریب تر ہیں ، اور ان کی بیویاں ان کی مائیں ہیں ۔ اس کے باوجود اللہ کی کتاب کے مطابق پیٹ کے رشتہ دارو دوسرے مومنوں اور مہاجرین کے مقابلے میں ایک دوسرے پر ( میراث کے معاملے میں ) زیادہ حق رکھتے ہیں ( ٧ ) الا یہ کہ تم اپنے دوستوں ( کے حق میں کوئی وصیت کر کے ان ) کے ساتھ کوئی نیکی کرلو ۔ یہ بات کتاب میں لکھی ہوئی ہے ۔

By Noor ul Amin

بلاشبہ نبی مومنوں کے لئے ان کی اپنی ذات سے بھی مقدم ہے اور ( اے محمد ) آپ کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں اور کتاب ِاللہ کی رو سے مومنین اور مہاجرین کی نسبت رشتہ دار ( جائیدادکے ) ایک دوسرے کے زیادہ حق دارہیں ، البتہ اگرتم اپنے دوستوں سے کوئی بھلائی کرنا چاہو ( تو کر سکتے ہو ) کتاب اللہ میں یہی کچھ لکھاہوا ہے

By Kanzul Eman

یہ نبی مسلمانوں کا ان کی جان سے زیادہ مالک ہے ( ف۱٤ ) اور اس کی بیبیاں ان کی مائیں ہیں ( ف۱۵ ) اور رشتہ والے اللہ کی کتاب میں ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہیں ( ف۱٦ ) بہ نسبت اور مسلمانوں اور مہاجروں کے ( ف۱۷ ) مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں پر احسان کرو ( ف۱۸ ) یہ کتاب میں لکھا ہے ( ف۱۹ )

By Tahir ul Qadri

یہ نبیِ ( مکرّم ) مومنوں کے ساتھ اُن کی جانوں سے زیادہ قریب اور حق دار ہیں اور آپ کی اَزواجِ ( مطہّرات ) اُن کی مائیں ہیں ، اور خونی رشتہ دار اللہ کی کتاب میں ( دیگر ) مومنین اور مہاجرین کی نسبت ( تقسیمِ وراثت میں ) ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں سوائے اس کے کہ تم اپنے دوستوں پر احسان کرنا چاہو ، یہ حکم کتابِ ( الٰہی ) میں لکھا ہوا ہے