और याद करो जब हम ने नबियों से वचन लिया, तुम से भी और नूह और इबराहीम और मूसा और मरयम के बेटे ईसा से भी। इन सबसे हम ने ढृढ़ वचन लिया,
اورجب ہم نے پیغمبروں سے پختہ عہدلیاتھااورآپ سے بھی اورنوح اورابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابنِ مریم سے بھی اورہم نے اُن سے نہایت ہی پختہ عہد لیا تھا۔
( یاد کرو ) جب ہم نے نبیوں سے ان کے عہد لیے اور تم سے بھی اور نوح ، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی اور ہم نے ان سے نہایت محکم عہد لیا ۔
اور وہ وقت یاد کرو ۔ جب ہم نے نبیوں سے عہد و پیمان لیا تھا اور آپ سے بھی اور نوح ، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے بھی اور ہم نے ان سب سے سخت عہد لیا تھا ۔
اور ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) یاد رکھو اس عہد و پیمان کو جو ہم نے سب پیغمبروں سے لیا ہے ، تم سے بھی اور نوح ( علیہ السلام ) اور ابراہیم ( علیہ السلام ) اور موسی ( علیہ السلام ) اور عیسی ( علیہ السلام ) ابن مریم سے بھی ۔ سب سے ہم پختہ عہد لے چکے ہیں 15
اور جب ہم نے ( اے محبوبﷺ ) انبیاء ( علیہم السلام ) سے ان کا مضبوط عہد لیا اور آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے عیسیٰ بن مریم ( علیہم السلام ) سے اور ہم نے ان سے نہایت گاڑہا ( پختہ ) عہد لیا
اور ( اے پیغمبر ) وہ وقت یاد رکھو جب ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا تھا اور تم سے بھی ، اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی ۔ اور ہم نے ان سے نہایت پختہ عہد لیا تھا ۔ ( ٨ )
اور ( اے نبی ) اس عہدکویاد رکھو جو ہم نے سب نبیوں سے لیااورآپ سے بھی اور نوح ، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی ، ان سب سے ہم نے پختہ عہدلیاتھا
اور اے محبوب! یاد کرو جب ہم نے نبیوں سے عہد لیا ( ف۲۰ ) اور تم سے ( ف۲۱ ) اور نوح اور ابراہیم اور موسیٰ ٰ اور عیسیٰ بن مریم سے اور ہم نے ان سے گاڑھا عہد لیا ،
اور ( اے حبیب! یاد کیجئے ) جب ہم نے انبیاء سے اُن ( کی تبلیغِ رسالت ) کا عہد لیا اور ( خصوصاً ) آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور عیسٰی ابن مریم ( علیھم السلام ) سے اور ہم نے اُن سے نہایت پختہ عہد لیا