Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम उन में से जिसे चाहो अपने से अलग रखो और जिसे चाहो अपने पास रखो, और जिन को तुम ने अलग रखा हो, उन में से किसी के इच्छुक हो तो इसमें तुम पर कोई दोष नहीं, इस से इस बात की अधिक सम्भावना है कि उन की आँखें ठंड़ी रहें और वे शोकाकुल न हों और जो कुछ तुम उन्हें दो उस पर वे राज़ी रहें। अल्लाह जानता है जो कुछ तुम्हारे दिलों में है। अल्लाह सर्वज्ञ, बहुत सहनशील है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ ان بیویوں میں سے جس کوچاہیں الگ کردیں اورجس کوچاہیں اپنے پاس جگہ دے دیں اورجس کوآپ اپنے پاس طلب کریں اُن میں سے جنہیں آپ نے الگ کردیاتھاتو بھی آپ پرکوئی گناہ نہیں ہے ،یہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اوروہ غم نہ کریں اوروہ سب اس پر راضی رہیں جو بھی آپ اُن سب کو دیں اورجوبھی تمہارے دلوں میں ہے اﷲ تعالیٰ جانتا ہے اورﷲتعالیٰ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، بڑے حلم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تم ان میں سے جن کو چاہو دور رکھو اور ان میں سے جن کو چاہو اپنے پاس رکھو اور اگر تم ان میں سے کسی کے طالب بنو جن کو تم نے دور کیا تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ۔ یہ اس بات کے قرین ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہوں اور وہ اس پر قناعت کریں جو تم ان سب کو دو اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ علم رکھنے والا اور بردبار ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( آپ کو اختیار ہے کہ ) اپنی ازواج میں سے جس کو چاہیں دور کر دیں اور جس کو چاہیں اپنے پاس رکھیں اور جن کو آپ نے علیٰحدہ کر دیا تھا اگر ان میں سے کسی کو ( دوبارہ ) طلب کرنا چاہیں تو اس میں بھی آپ کیلئے کوئی مضائقہ نہیں ہے یہ ( اختیار جو آپ کو دیا گیا ہے ) اس سے قریب تر ہے کہ ان ( ازواج ) کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور آپ انہیں جو کچھ عطا فرمائیں وہ سب کی سب اس پر خوش ہو جائیں اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اللہ اسے جانتا ہے اور ( بے شک ) اللہ بڑا جاننے والا ( اور ) بڑا بردبار ہے ۔

By Moudoodi

تم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جس کو چاہو اپنے سے الگ رکھو ، جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو اور جسے چاہو الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلا لو ۔ اس معاملے میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ اس طرح زیادہ متوقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ رنجیدہ نہ ہوں گی ، اور جو کچھ بھی تم ان کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی 91 اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے ، اور اللہ علیم و حلیم ہے 92

By Mufti Naeem

۔ ( اے نبیﷺ! آپ کو اختیار ہے کہ ) ان میں سے جس ( زوجہ ) کو چاہیں ( اپنے سے اس کی باندی میں اسے ) دور رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں اور جن کو آپ ( ﷺ ) نے علیحدہ کر رکھا ہے اس میں سے جسے ( چاہیں ) طلب فرمائیں تو آپ پر کوئی تنگی نہیں ہے ، یہ زیادہ قریب ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہوں اور جو آپ ان کو دیں اس پر سب کی سب خوش رہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں جو تم لوگوں کے دلوں میں ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب علم والے بڑے بردبار ہیں

By Mufti Taqi Usmani

ان بیویوں میں سے تم جس کی باری چاہو ملتوی کردو ، اور جس کو چاہو ، اپنے پاس رکھو ، اور جن کو تم نے الگ کردیا ہو ان میں سے اگر کسی کو واپس بلانا چاہو تو اس میں بھی تمہارے لیے کوئی گناہ نہیں ہے ۔ ( ٤١ ) اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ ان سب کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی ، اور انہیں رنج نہیں ہوگا اور تم انہیں جو کچھ دے دو گے اس پر وہ سب کی سب راضی رہیں گی ۔ ( ٤٢ ) اور اللہ ان سب باتوں کو جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہیں اور اللہ علم اور حلم کا مالک ہے ۔

By Noor ul Amin

آپ جس بیوی کو چاہیں علیحدہ رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں اور علیحدہ رکھنے کے بعد جس کو چاہیں اپنے پاس بلائیں آپ پر کوئی مضائقہ نہیں اس طرح زیادہ توقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمزدہ نہ ہوں اورجو بھی آپ انہیں دیں اسی پر خوش رہیں اورجو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے اللہ خوب جانتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا ، بڑا بردبار ہے

By Kanzul Eman

پیچھے ہٹاؤ ان میں سے جسے چاہو اور اپنے پاس جگہ دو جسے چاہو ( ف۱۲۵ ) اور جسے تم نے کنارے کردیا تھا اسے تمہارا جی چاہے تو اس میں بھی تم پر کچھ گناہ نہیں ( ف۱۲٦ ) یہ امر اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور غم نہ کریں اور تم انھیں جو کچھ عطا فرماؤ اس پر وہ سب کی سب راضی رہیں ( ف۱۲۷ ) اور اللہ جانتا ہے جو تم سب کے دلوں میں ہے ، اور اللہ علم و حلم والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! آپ کو اختیار ہے ) ان میں سے جِس ( زوجہ ) کو چاہیں ( باری میں ) مؤخّر رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس ( پہلے ) جگہ دیں ، اور جن سے آپ نے ( عارضی ) کنارہ کشی اختیار فرما رکھی تھی آپ انہیں ( اپنی قربت کے لئے ) طلب فرما لیں تو آپ پر کچھ مضائقہ نہیں ، یہ اس کے قریب تر ہے کہ ان کی آنکھیں ( آپ کے دیدار سے ) ٹھنڈی ہوں گی اور وہ غمگین نہیں رہیں گی اور وہ سب اس سے راضی رہیں گی جو کچھ آپ نے انہیں عطا فرما دیا ہے ، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑا حِلم والا ہے