Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

न उन के लिए अपने बापों के सामने होने में कोई दोष है और न अपने बेटों, न अपने भाइयों, न अपने भतीजों, न अपने भांजो, न अपने मेल की स्त्रियों और न जिन पर उन्हें स्वामित्व का अधिकार प्राप्त हो उन के सामने होने में। अल्लाह का डर रखो, निश्चय ही अल्लाह हर चीज़ का साक्षी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُن عورتوں پر(سامنے آنے میں)کوئی گناہ نہیں اُن کے باپوں کے بارے میں اورنہ اُن کے بیٹوں کے بارے میں اورنہ اُن کے بھائیوں کے بارے میں اورنہ اُن کے بھتیجوں کے بارے میں اور نہ اُن کے بھانجوں کے بارے میں اورنہ اپنی عورتوں کے بارے میں اورنہ اپنے غلاموں کے بارے میں اورﷲتعالیٰ سے ڈرتی رہو، یقیناًاﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہرچیز پر پوری طرح شاہد ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان پر ان کے باپوں کے معاملے میں کوئی گناہ نہیں ہے اور نہ ان کے بیٹوں کے بارے میں اور نہ ان کے بھائیوں کے بارے میں اور نہ ان کے بھتیجوں کے بارے میں اور نہ ان کے بھانجوں کے بارے میں اور نہ اپنے میل کی عورتوں کے بارے میں اور نہ ان کی لونڈیوں کے باب میں ہی ۔ اور اللہ سے ڈرتی رہو ، بیشک اللہ ہر چیز پر حاضر وناظر ہے ۔

By Hussain Najfi

ان ( ازواج النبی ( ص ) ) کیلئے اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں کہ ان کے باپ ، ان کے بیٹے ، ان کے بھائی ، ان کے بھتیجے ، بھانجے اور ان کی اپنی ( مسلمان ) عورتیں اور ان کی مملوکہ کنیزیں ( ان کے ) سامنے آئیں اور اللہ سے ڈرتی رہو ۔ بے شک اللہ ہر چیز پر گواہ ہے ۔

By Moudoodi

ازواج نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ان کے باپ ، ان کے بیٹے ، ان کے بھائی ، ان کے بھتیجے ، ان کے بھانجے 102 ، ان کے میل جول کی عورتیں 103 اور ان کے مملوک 104 گھروں میں آئیں ۔ ( اے عورتو! ) تمہیں اللہ کی نافرمانی سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے 105

By Mufti Naeem

ان ( عورتوں ) پر اپنے باپوں سے اور نہ اپنے بیٹوں سے اور نہ اپنے بھائیوں سے ارو نہ اپنے بھتیجوں سے اور نہ اپنے بھانجوں سے اور نہ اپنی ( جیسی ) عورتوں سے اور نہ ان ( باندیوں ) سے جن کی وہ مالک ہیں ( پردہ نہ کرنے میں ) کوئی گناہ نہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتی رہو ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز سے واقف ہیں

By Mufti Taqi Usmani

نبی کی بیویوں کے لیے اپنے اپنے باپ ( کے سامنے بے پردہ آنے ) میں کوئی گناہ نہیں ہے ، نہ اپنے بیٹوں کے ، نہ اپنے بھائیوں کے ، نہ اپنے بھتیجوں کے ، نہ اپنے بھانجوں کے ، اور نہ اپنی عورتوں کے ۔ ( ٤٦ ) اور نہ اپنی کنیزوں کے ( سامنے آنے میں کوئی گناہ ہے ) اور ( اے خواتین ! ) تم اللہ سے ڈرتی رہو ۔ یقین جانو کہ اللہ ہر بات کا مشاہدہ کرنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

ان عورتوں پر کچھ گناہ نہیں اگران کے باپ ، ان کے بیٹے ، ان کے بھائی ، ان کے بھتیجے ، ان کے بھانجے ، ان کی میل جو ل کی عورتیں اور ان کے لونڈی غلام ان کے گھروں میں داخل ہوں اور ( اے عورتو ) اللہ سے ڈرتی رہواللہ تعالیٰ یقینا ہر چیز پر حاضر و ناظر ہے

By Kanzul Eman

ان پر مضائقہ نہیں ( ف۱٤۲ ) ان کے باپ اور بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجوں اور بھانجوں اور اپنے دین کی عورتوں ( ف۱٤٤ ) اور اپنی کنیزوں میں ( ف۱٤۵ ) اور اللہ سے ڈرتی ہو ، بیشک اللہ ہر چیز اللہ کے سامنے ہے ،

By Tahir ul Qadri

ان پر ( پردہ نہ کرنے میں ) کوئی گناہ نہیں اپنے ( حقیقی ) آباء سے ، اور نہ اپنے بیٹوں سے اور نہ اپنے بھائیوں سے ، اور نہ اپنے بھتیجوں سے اور نہ اپنے بھانجوں سے اور نہ اپنی ( مسلِم ) عورتوں اور نہ اپنی مملوک باندیوں سے ، تم اللہ کا تقوٰی ( برقرار ) رکھو ، بیشک اللہ ہر چیز پر گواہ و نگہبان ہے