Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

निस्संदेह अल्लाह और उस के फ़रिश्ते नबी पर रहमत भेजते हैं। ऐ ईमान लाने वालो, तुम भी उस पर रहमत भेजो और ख़ूब सलाम भेजो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بے شک اﷲ تعالیٰ اوراُس کے فرشتے نبی پرصلوٰۃبھیجتے ہیں، اے لوگو!جوایمان لائے ہو!تم بھی اُن پرصلوٰۃ بھیجو اورسلام بھیجو،خوب سلام بھیجنا۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی ﷺ پر رحمت بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! تم بھی اس پر درود وسلام بھیجو اچھی طرح ۔

By Hussain Najfi

بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی ( ص ) پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو جس طرح بھیجنے کا حق ہے ۔

By Moudoodi

اللہ اور اس کے ملائکہ نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر درود بھیجتے ہیں 106 ، اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو 107

By Mufti Naeem

بے شک اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے فرشتے نبی ( ﷺ ) پر درود بھیجتے ہیں ، اے ایمان والو! تم ( بھی ) ان پر درود اور سلام بھیجا کرو ۔

By Mufti Taqi Usmani

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو ۔

By Noor ul Amin

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں اے ایمان والو!تم بھی اس پر درودوسلام بھیجا کرو

By Kanzul Eman

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے ( نبی ) پر ، اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو ( ف۱٤٦ )

By Tahir ul Qadri

بیشک اللہ اور ا س کے ( سب ) فرشتے نبیِ ( مکرمّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر درود بھیجتے رہتے ہیں ، اے ایمان والو! تم ( بھی ) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو