यही अल्लाह की रीति रही है उन लोगों के विषय में भी जो पहले गुज़र चुके हैं। और तुम अल्लाह की रीति में कदापि परिवर्तन न पाओगे
اﷲ تعالیٰ کی سنت ہے ان لوگوں میں جواس سے پہلے گزرے اورآپ اللہ تعالیٰ کی سنت میں کبھی کوئی تبدیلی نہ پائیں گے
یہ اللہ کی سنت رہی ہے ان لوگوں کے بارے میں ، جو پہلے ہو گذری ہیں اور تم اللہ کی سنت میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گی ۔
جو ( ایسے لوگ ) ان سے پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی اللہ کا یہی دستور رہا ہے اور آپ اللہ کے دستور میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے ۔
یہ اللہ کی سنت ہے جو ایسے لوگوں کے معاملے میں پہلے سے چلی آ رہی ہے ، اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے ۔ 115
۔ ( یہ ) اللہ ( تعالیٰ ) کا طریقہ ( ہے ) ان لوگوں کے بارے میں ( بھی ) جو پہلے تھے اور آپ اللہ ( تعالیٰ ) کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے
یہ اللہ کا وہ معمول ہے جس پر ان لوگوں کے معاملے میں بھی عمل ہوتا رہا ہے جو پہلے گذر چکے ہیں ۔ اور تم اللہ کے معمول میں کوئی تبدیلی ہرگز نہیں پاؤ گے ۔ ( ٥٠ )
گزشتہ لوگوں میں اللہ کا یہی طریقہ جاری رہا ہے اور آپ اللہ کے اس طریقہ میں کوئی تبدیلی نہ پائیں گے
اللہ کا دستور چلا آتا ہے ان لوگوں میں جو پہلے گزر گئے ( ف۱۵۸ ) اور تم اللہ کا دستور ہرگز بدلتا نہ پاؤ گے ،
اللہ کی ( یہی ) سنّت اُن لوگوں میں ( بھی جاری رہی ) ہے جو پہلے گزر چکے ہیں ، اور آپ اللہ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پائیں گے