वह चीज़ न तुम्हारे धन है और न तुम्हारी सन्तान, जो तुम्हें हम से निकट कर दे। अलबता, जो कोई ईमान लाया और उस ने अच्छा कर्म किया, तो ऐसे ही लोग हैं जिन के लिए उस का कई गुना बदला है, जो उन्होंने किया। और वे ऊपरी मंजिल के कक्षों में निश्चिन्तता-पूर्वक रहेंगे
اور تمہارے مال اورتمہاری اولاد ایسے نہیں ہیں جوتمہیں ہمارے قُرب میں نزدیک کردیں مگر جوایمان لایا اور نیک عمل کیے تویہی لوگ ہیں جن کے عمل کی بناء پر ان کی دوگنی جزا ہے اوروہ بلندوبالا عمارتوں میں پُرامن ہوں گے۔
اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد وہ چیز نہیں ہے جو تم کو ہمارا مقرب بنادینے والی ہو ۔ البتہ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، وہ لوگ ہیں کہ ان کیلئے ان کے اعمال کا مضاعف صلہ ہوگا اور وہ بالا خانوں میں چین سے براجمان ہوں گے ۔
اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد ( کوئی ایسی چیز نہیں ہیں ) جو تمہیں ہمارا مقرب بارگاہ بنائیں مگر وہ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے ( اسے ہمارا قرب حاصل ہوگا ) ایسے لوگوں کیلئے ان کے عمل کی دوگنی جزا ہے اور وہ بہشت کے اونچے اونچے درجوں میں امن و اطمینان سے رہیں گے ۔
یہ تمہاری دولت اور تمہاری اولاد نہیں ہے جو تمہیں ہم سے قریب کرتی ہو ۔ ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے 57 ۔ یہی لوگ ہیں جن کے لیے ان کے عمل کی دہری جزا ہے ، اور وہ بلند و بالا عمارتوں میں اطمینان سے رہیں گے 58 ۔
اور نہ تمہارے مال اور نہ تمہاری اولاد تم لوگوں کو ہمارے نزدیک کرسکتی ہے مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے پس یہی ہیں وہ لوگ جن کے لیے ان کے اعمال کا دگنا بدلہ ہے اور وہ ( جنت کے ) بالاخانوں میں اطمینان سے ( قیام پذیر ) ہوں گے
اور نہ تمہارے مال تمہیں اللہ کا قرب عطا کرتے ہیں اور نہ تمہاری اولاد ۔ ہاں مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو ایسے لوگوں کو ان کے عمل کا دوہرا ثواب ملے گا ، اور وہ ( جنت کے ) بالاخانوں میں چین کریں گے ۔
تمہارے مال اور اولاد ایسی چیزیں نہیں ہیں جن سے تم ہمارے قریب آسکوبلکہ جو شخص ایمان لائے اور نیک عمل کرے ( وہ قریب آسکتا ہے ) یہی لوگ ہیں جنہیں ان کے اعمال کا دُگنا صلہ ملے گا اور وہ جنت کے بالاخانوں میں امن وچین سے رہینگے
اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد اس قابل نہیں کہ تمہیں ہمارے قریب تک پہنچائیں مگر وہ جو ایمان لائے اور نیکی کی ( ف۹٦ ) ان کے لیے دُونا دُوں ( کئی گنا ) صلہ ( ف۹۷ ) ان کے عمل کا بدلہ اور وہ بالاخانوں میں امن و امان سے ہیں ( ف۹۸ ) (
اور نہ تمہارے مال اس قابل ہیں اور نہ تمہاری اولاد کہ تمہیں ہمارے حضور قرب اور نزدیکی دلا سکیں مگر جو ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کئے ، پس ایسے ہی لوگوں کے لئے دوگنا اجر ہے ان کے عمل کے بدلے میں اور وہ ( جنت کے ) بالاخانوں میں امن و امان سے ہوں گے