और यदि तुम देख लेते जब वे घबराए हुए होंगे; फिर बचकर भाग न सकेंगे और निकट स्थान ही से पकड़ लिए जाएँगे
اورکاش آپ دیکھیں جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے پھربچ کر بھاگ نہ سکیں گے اوروہ قریب کی جگہ سے پکڑے جائیں گے۔
اور اگر تم دیکھ پاتے جب ان پر گھبراہٹ طاری ہوگی! پس وہ کہیں بھاگ نہ سکیں گے اور پاس ہی سے دھر لیے جائیں گے ۔
اور کاش تم دیکھو کہ جب یہ لوگ گھبرائے ہوئے ( پریشان حال ) ہوں گے لیکن بچ نکلنے کا کوئی موقع نہ ہوگا اور وہ قریبی جگہ سے پکڑ لئے جائیں گے ۔
کاش تم دیکھو انہیں اس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جا سکیں گے ، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے 72 ۔
اور ( اے محبوب ﷺ ) اگر آپ ( وہ منظر ) دیکھیں جب وہ لوگ گھبرائے ہوئے ہوں گے پس کوئی بھاگ نکلنے کا راستہ نہیں ہوگا اور وہ قریب جگہ سے پکڑلیے جائیں گے ۔
۔ ( اے پیغمبر تمہیں ان کی حالت عجیب نظر آئے گی ) اگر تم وہ منظر دیکھو جب یہ گھبرائے پھرتے ہوں گے ، اور بھاگ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا ، اور انہیں قریب ہی سے پکڑ لیا جائے گا ۔
کاش آپ دیکھیں جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے مگربچ نہ سکیں گے بلکہ قریب سے پکڑلئے جائیں گے
اور کسی طرح تو دیکھے ( ف۱۳٤ ) جب وہ گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر بچ کر نہ نکل سکیں گے ( ف۱۳۵ ) اور ایک قریب جگہ سے پکڑ لیے جائیں گے ( ف۱۳٦ )
اور اگر آپ ( ان کا حال ) دیکھیں جب یہ لوگ بڑے مضطرب ہوں گے ، پھر بچ نہ سکیں گے اور نزدیکی جگہ سے ہی پکڑ لئے جائیں گے