उन के और उन की चाहतों के बीच रोक लगा दी जाएगी; जिस प्रकार इस से पहले उन के सहमार्गी लोगों के साथ मामला किया गया। निश्चय ही वे डाँवाडोल कर देने वाले संदेह में पड़े रहे हैं
اوراُن کے اوراُس چیزکے درمیان رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی جن کی وہ تمنا کررہے ہوں گے جیساکہ اس سے پہلے اُن جیسوں کے ساتھ کیا گیابلاشبہ وہ بے چین کرنے والے شک میں تھے۔
اور ان کے اور ان کی چاہتوں کے درمیان دیوار حائل ہوجائے گی ، جس طرہ اس سے پہلے ان کے ہم مشربوں کے ساتھ معاملہ ہوا ۔ بیشک وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے رہے ۔
سو اب ان کے اور ان چیزوں کے درمیان جن کے یہ خواہش مند ہیں رکاوٹ کھڑی کر دی جائے گی ۔ جیساکہ اس سے پہلے ان کے ہم مشربوں کے ساتھ کیا جا چکا ہے یقیناً وہ بڑے شبہ اور شک میں مبتلا تھے ۔
اس وقت جس چیز کی یہ تمنا کر رہے ہوں گے اس سے محروم کر دیے جائیں گے جس طرح ان کے پیش رو ہم مشرب محروم ہو چکے ہوں گے ۔ یہ بڑے گمراہ کن شک میں پڑے ہوئے تھے 76 ۔ 6
اور ان لوگوں اور ان کی خواہش کے درمیان آڑ ڈال دی جائے گی جس طرح ان جیسوں کے ساتھ پہلے ( بھی ) کیا گیا ، بے شک یہ لوگ دھوکا دینے والے شک میں ( پڑے ) تھے
اور اس وقت یہ جس ( ایمان ) کی آرزو کریں گے اس کے اور ان کے درمیان ایک آڑ کردی جائے گی ، جیسا کہ ان جیسے جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جس نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا ۔
اوراس وقت ان کے اور ان کی خواہشا ت کے درمیان پر دہ حائل کیا جائے گاجیساکہ ان سے قبل انہی جیسے لوگوں کے ساتھ کیا گیا تھا بیشک وہ لوگ بہت ہی گہرے شک میں مبتلاتھے
اور روک کردی گئی ان میں اور اس میں جسے چاہتے ہیں ( ف۱٤۲ ) جیسے ان کے پہلے گروہوں سے کیا گیا تھا ( ف۱٤۳ ) بیشک وہ دھوکا ڈالنے والے شک میں تھے ( ف۱٤٤ )
اور ان کے اور ان کی خواہشات کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی جیسا کہ پہلے اُن کے مثل گروہوں کے ساتھ کیا گیا تھا ۔ بیشک وہ دھوکہ میں ڈالنے والے شک میں مبتلا تھے