Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो कोई प्रभुत्व चाहता हो तो प्रभुत्व तो सारा का सारा अल्लाह के लिए है। उसी की ओर अच्छा-पवित्र बोल चढ़ता है और अच्छा कर्म उसे ऊँचा उठाता है। रहे वे लोग जो बुरी चालें चलते हैं, उन के लिए कठोर यातना है और उन की चालबाज़ी मटियामेट होकर रहेगी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جوعزت کاارادہ رکھتاہوتوعزت ساری کی ساری اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے ، اُسی کی طرف پاکیزہ بات چڑھتی ہے اورنیک عمل اس کو بلندکرتا ہے اورجولوگ بُرائیوں کی خفیہ تدبیریں کرتے ہیں،اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور اُن کی تدبیریں خود ہی غارت ہوکر رہیں گی۔

By Amin Ahsan Islahi

جو عزت کا طالب ہو تو یاد رکھے کہ عزت تمام تر اللہ ہی کیلئے ہے ۔ اس کی طرف صعود کرتا ہے پاکیزہ کلمہ اور عمل صالح اس کلمہ کو سہارا دیتا ہے اور جو لوگ بری چالیں چل رہے ہیں ، ان کیلئے سخت عذاب ہے اور ان کی چال نابود ہوکر رہے گی ۔

By Hussain Najfi

جو کوئی عزت کا طلبگار ہے ( تو وہ سمجھ لے ) کہ ساری عزت اللہ ہی کیلئے ہے ( لہٰذا وہ خدا سے طلب کرے ) اچھے اور پاکیزہ کلام اس کی طرف بلند ہوتے ہیں اور نیک عمل انہیں بلند کرتا ہے ( یا اللہ نیک عمل کو بلند کرتا ہے ) اور جو لوگ ( آپ کے خلاف ) برائیوں کے منصوبے بناتے ہیں ( بری تدبیریں کرتے ہیں ) ان کیلئے سخت عذاب ہے ( اور ان کا مکر و فریب آخرکار ) نیست و نابود ہو جائے گا ۔

By Moudoodi

جو کوئی عزت چاہتا ہو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ عزت ساری کی ساری اللہ کی20 ہے ۔ اس کے ہاں جو چیز اوپر چڑھتی ہے وہ صرف پاکیزہ قول ہے ، اور عمل صالح اس کو اوپر چڑھاتا 21 ہے ۔ رہے وہ لوگ جو بیہودہ چال بازیاں کرتے 22 ہیں ، ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا مکر خود ہی غارت ہونے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

جو شخص عزت چاہتا ہے تو تمام عزت تو صرف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی ہے ( اسی کی رضا سے ملے گی ) اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور اچھا عمل اسے اوپر اُٹھاتا ہے اور جو لوگ بُری تدبیریں ( سازشیں ) کرتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان لوگوں کی تدبیر تو بس رائیگاں جائے گی

By Mufti Taqi Usmani

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو ، تو تمام تر عزت اللہ کے قبضے میں ہے ۔ پاکیزہ کلمہ اسی کی طرف چڑھتا ہے اور نیک عمل اس کو اوپر اٹھاتا ہے ۔ ( ٣ ) اور جو لوگ بری بری مکاریاں کر رہے ہیں ، ان کو سخت عذاب ہوگا ، اور ان کی مکاری ہی ہے جو ملیا میٹ ہوجائے گی ۔

By Noor ul Amin

جوشخص عزت چاہتا ہے توعزت تو تمام تراللہ ہی کے لئے ہے پاکیزہ کلمات اسی کی طرف پہنچتے ہیں اور نیک عمل انہیں بلندی کی طرف لے جاتا ہے اورجو لوگ بری چالیں چلتے ہیں توا یسے لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے ، اوران کی چال ہی برباد ہونے والی ہے

By Kanzul Eman

جسے عزت کی چاہ ہو تو عزت تو سب اللہ کے ہاتھ ہے ( ف۲٤ ) اسی کی طرف چڑھتا ہے پاکیزہ کلام ( ف۲۵ ) اور جو نیک کام سے وہ اسے بلند کرتا ہے ( ف۲٦ ) اور وہ جو برے داؤں ( فریب ) کرتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے ( ف۲۷ ) اور انہیں کا مکر برباد ہوگا ( ف۲۸

By Tahir ul Qadri

جو شخص عزت چاہتا ہے تو اﷲ ہی کے لئے ساری عزت ہے ، پاکیزہ کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں اور وہی نیک عمل ( کے مدارج ) کو بلند فرماتا ہے ، اور جو لوگ بری چالوں میں لگے رہتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور ان کا مکر و فریب نیست و نابود ہو جائے گا