और मनुष्यों और जानवरों और चौपायों के रंग भी इसी प्रकार भिन्न हैं। अल्लाह से डरते तो उस के वही बन्दे हैं, जो बाख़बर हैं। निश्चय ही अल्लाह अत्यन्त प्रभुत्वशाली, क्षमाशील है
اور اسی طرح انسانوں اور جانوروں اور مویشوں میں بھی مختلف رنگ ہیں،درحقیقت اﷲ تعالیٰ کے بندوں میں صرف علم رکھنے والے ہی اُس سے ڈرتے ہیں،یقینااﷲ تعالیٰ سب پرغالب، بے حدبخشنے والاہے۔
اور انسانوں ، جانوروں اور چارپایوں کے اندر بھی مختلف رنگوں کے ہیں ۔ اسی طرح اللہ سے ، اس کے بندوں میں سے وہی ڈریں گے جو علم رکھنے والے ہیں ۔ بیشک اللہ غالب اور بخشنے والا ہے ۔
اور انسانوں ، چلنے پھرنے والے جانوروں اور چوپایوں میں بھی اسی طرح مختلف رنگ پائے جاتے ہیں اور اللہ کے بندوں میں سے صرف علماء ہی اس سے ڈرتے ہیں بے شک اللہ غالب ہے ( اور ) بڑا بخشنے والا ہے ۔
اور اسی طرح انسانوں اور جانوروں اور مویشیوں کے رنگ بھی مختلف 48 ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے بندوں میں سے صرف علم رکھنے والے لوگ ہی اس سے ڈرتے 49 ہیں ۔ بے شک اللہ زبردست اور درگزر فرمانے والا 50 ہے ۔
اور انسانوں اور جانوروں اور چوپایوں ( مویشیوں ) میں ( بھی ایسے ) ہیں جن کے رنگ اسی طرح الگ الگ ہیں ، اللہ ( تعالیٰ ) سے اس کے بندوں میں بس وہی لوگ ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) غلبے والے ، مغفرت والے ہیں ۔
اور انسانوں اور جانوروں اور چاپایوں میں بھی ایسے ہیں جن کے رنگ مختلف ہیں ۔ اللہ سے اس کے بندوں میں سے وہی ڈرتے ہیں جو علم رکھنے والے ہیں ۔ ( ٨ ) یقینا اللہ صاحب اقتدار بھی ہے ، بہت بخشنے والا بھی ۔
اوراسی طرح انسانوں ، جانوروں اور مویشیوں کے بھی رنگ مختلف ہیں بلاشبہ اللہ کے بندوں میں سے اس سے وہی ڈرتے ہیںجو علم رکھنے والے ہیں اللہ تعالیٰ یقینا ہر چیز پر غالب اور بخشنے والا ہے
اور آدمیوں اور جانوروں اور چوپایوں کے رنگ یونہی طرح طرح کے ہیں ( ف۷۵ ) اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں ( ف۷٦ ) بیشک اللہ بخشنے والا عزت والا ہے ،
اور انسانوں اور جانوروں اور چوپایوں میں بھی اسی طرح مختلف رنگ ہیں ، بس اﷲ کے بندوں میں سے اس سے وہی ڈرتے ہیں جو ( ان حقائق کا بصیرت کے ساتھ ) علم رکھنے والے ہیں ، یقیناً اﷲ غالب ہے بڑا بخشنے والا ہے