निस्संदेह अल्लाह आकाशों और धरती की छिपी बात को जानता है। वह तो सीनो तक की बात जानता है
یقینااﷲ تعالیٰ آسمانوں اورزمین کے غیب کوجاننے والاہے۔یقیناوہ سینوں کی باتوں کا خوب جاننے والاہے۔
اللہ آسمانوں اور زمین کے غیب کو جاننے والا ہے ۔ بیشک وہ سینوں کے بھیدوں سے بھی اچھی طرح باخبر ہے ۔
بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کا جاننے والا ہے ۔ یقیناً وہ دلوں کے رازوں سے خوب واقف ہے ۔
بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ چیز سے واقف ہے ، وہ تو سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے ۔
بے شک اللہ ( تعالیٰ ) آسمانوں اور زمین کے غیب کو خوب جاننے والے ہیں ، بلاشبہ وہ سینوں میں چھپی باتوں کو ( بھی ) خوب جاننے والے ہیں ۔
بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کا علم رکھتا ہے ۔ بیشک وہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کو خوب جانتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ یقینا آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزوں کو جاننے والا ہے وہ تودلوں کے راز تک خوب جانتا ہے
بیشک اللہ جاننے والا ہے آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کا ، بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے ،
بیشک اﷲ آسمانوں اور زمین کے غیب کو جاننے والا ہے ، یقیناً وہ سینوں کی ( پوشیدہ ) باتوں سے خوب واقف ہے