तुम तो बस सावधान कर रहे हो। जो कोई अनुस्मृति का अनुसरण करे और परोक्ष में रहते हुए रहमान से डरे, अतः क्षमा और प्रतिष्ठामय बदले की शुभ सूचना दे दो
آپ صرف اُسی شخص کوخبردارکرتے ہیں جس نے نصیحت کی پیروی کی اوررحمن سے بن دیکھے ڈراسو اُسے مغفرت اورباعزت اجر کی بشارت دے دیں۔
تم تو بس انہی کو ڈرا سکتے ہو ، جو نصیحت پر دھیان کریں اور غیب میں خدائے رحمٰن سے ڈریں ۔ سو ایسے لوگوں کو مغفرت اور باعزت صلہ کی بشارت دو ۔
آپ تو صرف اس شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمن سے ڈرے پس ایسے شخص کو مغفرت ( بخشش ) اور عمدہ اجر کی خوشخبری دے دیں ۔
تم تو اسی شخص کو خبردار کر سکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے ۔ اسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دو ۔
۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ تو بس فقط اس شخص کو ڈر سناسکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور ( اللہ ) رحمن سے بن دیکھے ڈرے ، پس آپ اس کو مغفرت اور عزت والے بدلے کی خوشخبری سنادیجیے ۔
تم تو صرف ایسے شخص کو خبردار کرسکتے ہو جو نصیحت پر چلے ، اور خدائے رحمن کو دیکھے بغیر اس سے ڈرے ۔ چنانچہ ایسے شخص کو تم مغفرت اور باعزت اجر کی خوشخبری سنا دو ۔
آپ توصرف اسے ڈراسکتے ہیں جو اس ذکر ( قرآن ) کی پیروی کرے اور بن دیکھے رحمن سے ڈرے ایسے لوگوں کو آپ مغفرت اور باعزت اجرکی خوشخبری دے دیجئے
تم تو اسی کو ڈر سناتے ہو ( ف۹ ) جو نصیحت پر چلے اور رحمن سے بےدیکھے ڈرے ، تو اسے بخشش اور عزت کے ثواب کی بشارت دو ( ف۱۰ )
آپ تو صرف اسی شخص کو ڈر سناتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرتا ہے اور خدائے رحمان سے بن دیکھے ڈرتا ہے ، سو آپ اسے بخشش اور بڑی عزت والے اجر کی خوشخبری سنا دیں