"और मुझे क्या हुआ है कि मैं उस की बन्दगी न करूँ, जिस ने मुझे पैदा किया और उसी की ओर तुम्हें लौटकर जाना है?
اورمجھے کیاہے کہ میں اُس ہستی کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیداکیااوراُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤگے؟
اور میں کیوں نہ بندگی کروں اس ذات کی ، جس نے مجھ کو پیدا کیا اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے؟
مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں اس ہستی کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے حالانکہ تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے ۔
آخر کیوں نہ میں اس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا 18 ہے ؟
اور مجھے کیا ( عذر ) ہے کہ میں اس ( ذات ) کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے وجود بخشا اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤگے
اور بھلا میں اس ذات کی عبادت کیوں نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے ؟ اور اسی کی طرف تم سب کو واپس بھیجا جائے گا ۔
اور میں اس ذات کی کیوں نہ عبادت کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور تمہیں اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے
۔ ( ۲۲ ) ( ف۲٦ ) اور مجھے کیا ہے کہ اس کی بندگی نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے ، ( ف۲۷ )
اور مجھے کیا ہے کہ میں اس ذات کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے اور تم ( سب ) اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے