Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और एक निशानी उन के लिए मृत भूमि है। हम ने उसे जीवित किया और उस से अनाज निकाला, तो वे खाते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اُن کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے، ہم نے اُسے زندہ کیااورہم نے اُس میں سے اناج نکالا تو اُس میں سے وہ کھاتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ایک بہت بڑی نشانی ان کیلئے مردہ زمین ہے ۔ اس کو ہم نے زندہ کیا اور اس سے غلے اگائے ، پس اس میں سے وہ کھاتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور ( ہماری نشانیوں میں سے ) ان کیلئے ایک نشانی وہ مردہ زمین ہے جسے ہم نے زندہ کر دیا اور اس سے دانہ ( غلہ ) نکالا جس سے وہ کھاتے ہیں ۔

By Moudoodi

ان 26 لوگوں کے لئے بے جان زمین ایک نشانی ہے ۔ 27 ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ ( بنجر ) زمین ہے ، ہم نے اسے زندگی ( سرسبزی ) عطا کی اور ہم نے اس میں اناج نکالا پس اس میں سے یہ لوگ کھاتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ان کے لیے ایک نشانی وہ زمین ہے جو مردہ پڑی ہوئی تھی ، ہم نے اسے زندگی عطا کی ، اور اس نے غلہ نکالا ، جس کی خوراک یہ کھاتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

ان لوگوں کے لئے مردہ زمین ( بھی ) ایک نشانی ہے ہم نے اسے زندہ کیا اوراس سے اناج نکالا جس کا کچھ حصہ وہ کھاتے ہیں

By Kanzul Eman

اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے ( ف۳۹ ) ہم نے اسے زندہ کیا ( ف٤۰ ) اور پھر اس سے اناج نکالا تو اس میں سے کھاتے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور اُن کے لئے ایک نشانی مُردہ زمین ہے ، جِسے ہم نے زندہ کیا اور ہم نے اس سے ( اناج کے ) دانے نکالے ، پھر وہ اس میں سے کھاتے ہیں