और सूर्य अपने नियत ठिकाने के लिए चला जा रहा है। यह बाँधा हुआ हिसाब है प्रभुत्वशाली, ज्ञानवान का
اورسورج اپنے ٹھکانے کی طرف چلاجارہاہے،یہ سب پرغالب،سب کچھ جاننے والے کا اندازہ ہے۔
اور سورج اپنے ایک معین مدار پر گردش کرتا ہے ۔ یہ خدائے عزیز وعلیم کی منصوبہ بندی ہے ۔
اور ( ایک نشانی ) سورج ہے جو اپنے مقررہ ٹھکانے ( مدار ) کی طرف چل رہا ہے ( گردش کر رہا ہے ) یہ اندازہ اس ( خدا ) کا مقرر کیا ہوا ہے جو غالب ہے ( اور ) بڑا علم والا ۔
اور سورج ، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے ۔ 33 ۔ یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے ۔
اور سورج اپنے مدار ( محور ) کے مطابق ( گرد ) چلتا ہے ، یہ غلبے والے علم والے ( اللہ ) کا اندازہ مقرر کیا ہوا ہے
اور سورج اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جارہا ہے ۔ یہ سب اس ذات کا مقرر کیا ہوا نظام ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کا علم بھی کامل ۔
اور سورج اپنی مقرر گزرگاہ پر چل رہا ہے یہ نظام اس اللہ کابنایاہوا ہےجو بڑازبردست ، سب کچھ جاننے والا ہے
اور سورج چلتا ہے اپنے ایک ٹھہراؤ کے لیے ( ف٤۹ ) یہ حکم ہے زبردست علم والے کا ( ف۵۰ )
اور سورج ہمیشہ اپنی مقررہ منزل کے لئے ( بغیر رکے ) چلتا رہتا ، ہے یہ بڑے غالب بہت علم والے ( رب ) کی تقدیر ہے