Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उन्होंने देखा नहीं कि हम ने उन के लिए अपने हाथों की बनाई हुई चीज़ों में से चौपाए पैदा किए और अब वे उन के मालिक हैं?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکیااُنہوں نے نہیں دیکھاکہ یقیناہم نے ان کے لیے مویشی پیداکیے اس میں سے جسے ہمارے ہاتھوں نے بنایا،پھروہ اُن کے مالک ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے ان کیلئے چوپائے پیدا کیے ، پس وہ ان کے مالک ہیں؟

By Hussain Najfi

کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے ( غور نہیں کرتے ) کہ ہم نے ان کیلئے اپنے دست ہائے قدرت سے بنائی ہوئی چیزوں میں سے مویشی پیدا کئے ( چنانچہ اب ) یہ ان کے مالک ہیں ۔

By Moudoodi

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں 60 میں سے ان کے لیے مویشی پیدا کیے اور اب یہ ان کے مالک ہیں ۔

By Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کے لیے اپنے ہاتھ ( دستِ قدرت ) کے بنائے ہوئے جانور پیدا فرمائے ہیں پھر وہ لوگ ان کے مالک ( بن گئے ) ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے ان کے لیے مویشی پیدا کیے ، اور یہ ان کے مالک بنے ہوئے ہیں؟

By Noor ul Amin

کیا وہ یہ دیکھتے نہیں کہ جو چیزیں ہم نے اپنے ہاتھوں بنائی ان میں سے ان کے لئے چوپائے پیدا کئے ہیں اب وہ ان کے مالک ہیں

By Kanzul Eman

اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے لیے پیدا کیے تو یہ ان کے مالک ہیں ،

By Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اپنے دستِ قدرت سے بنائی ہوئی ( مخلوق ) میں سے اُن کے لئے چوپائے پیدا کیے تو وہ ان کے مالک ہیں