क्या जिस ने आकाशों और धरती को पैदा किया उसे इस की सामर्थ्य नहीं कि उन जैसों को पैदा कर दे? क्यों नहीं, जबकि वह महान स्रष्टा , अत्यन्त ज्ञानवान है
اورکیا وہ جس نے آسمانوں اورزمین کو پیداکیااُس پر قادرنہیں ہے کہ اُن جیسوں کو پیدا کر سکے؟کیوں نہیں! اور وہ سب کچھ پیدا کرنے والا ،سب کچھ جاننے والا ہے۔
کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا وہ ان کی جیسی مخلوق پیدا کرنے پر قادر نہیں؟ ہاں! ( وہ قادر ہے ) اور وہی اصل پیدا کرنے والا اور جاننے والا ہے ۔
کیا وہ ( قادرِ مطلق ) جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ ان ( لوگوں ) جیسے ( دوبارہ ) پیدا کرے؟ ہاں وہ بڑا پیدا کرنے والا ( اور ) بڑا جاننے والا ہے ۔
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اس پر قادر نہیں ہے کہ ان جیسوں کو پیدا کر سکے ؟ کیوں نہیں ، جبکہ وہ ماہر خلاق ہے ۔
اورکیا وہ جس نے آسمانوں اورزمین کو پیداکیااُس پر قادرنہیں ہے کہ اُن جیسوں کو پیدا کر سکے؟کیوں نہیں! اور وہ سب کچھ پیدا کرنے والا ، سب کچھ جاننے والا ہے ۔
بھلا جس ذات نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں ہے کہ ان جیسوں کو ( دوبارہ ) پیدا کرسکے ؟ کیوں نہیں؟ جبکہ وہ سب کچھ پیدا کرنے کی پوری مہارت رکھتا ہے ۔
کیا وہ ذات جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اس پر قادرنہیں کہ وہ ان جیسے آدمی دوبارہ پیداکرسکے ، کیوں نہیں ، وہی سب پیدا کرنے والا اور سب جاننے والا ہے
اور کیا وہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان جیسے اور نہیں بناسکتا ( ف۱۰۷ ) کیوں نہیں ( ف۱۰۸ ) اور وہی بڑا پیدا کرنے والا سب کچھ جانتا ،
اور کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا ہے اس بات پر قادر نہیں کہ ان جیسی تخلیق ( دوبارہ ) کردے ، کیوں نہیں ، اور وہ بڑا پیدا کرنے والا خوب جاننے والا ہے