Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने अल्लाह और जिन्नों के बीच नाता जोड़ रखा है, हालाँकि जिन्नों को भली-भाँति मालूम है कि वे अवश्य पकड़कर हाज़िर किए जाएँगे-

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ اورجنوں کے درمیان رشتہ بنا دیا ہے اوربلاشبہ یقیناًجنوں کو معلوم ہے کہ یقیناوہ ضرورحاضر کیے جانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے خدا اور جنوں کے درمیان بھی رشتہ جوڑ رکھا ہے اور جنوں کو خوب پتا ہے کہ وہ عذاب میں گرفتار ہوں گے ۔

By Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے اس ( خدا ) اور جنوں کے درمیان کوئی رشتہ ناطہ قرار دیا ہے؟ حالانکہ خود جنات جانتے ہیں کہ وہ ( جزا و سزا کیلئے ) پکڑ کر حاضر کئے جائیں گے ۔

By Moudoodi

انہوں نے اللہ اور ملائکہ 89 کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے ، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

By Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے اس ( اللہ تعالیٰ ) کے اور جنات کے درمیان نسبی رشتے داری بنا رکھی ہے حالانکہ البتہ تحقیق جنات ( بھی ) جانتے ہیں کہ بلاشبہ انہیں البتہ ( گرفتار کرکے ) حاضر کیا جائے گا

By Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے اللہ اور جنات کے درمیان بھی نسبی رشتہ داری بنا رکھی ہے ۔ ( ٣٠ ) حالانکہ خود جنات کو یہ بات معلوم ہے کہ یہ لوگ مجرم بن کر پیش ہوں گے ۔

By Noor ul Amin

نیز ان لوگوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان رشتہ داری بناڈالی ، حالانکہ جن خوب جانتے ہیں کہ وہ ( بحیثیت مجرم ) پیش کئے جائینگے

By Kanzul Eman

اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا ( ف۱٤۲ ) اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ( ف۱٤۳ ) ضرور حاضر لائے جائیں گے ( ف۱٤٤ )

By Tahir ul Qadri

اور انہوں نے ( تو ) اﷲ اور جِنّات کے درمیان ( بھی ) نسبی رشتہ مقرر کر رکھا ہے ، حالانکہ جنّات کو معلوم ہے کہ وہ ( بھی اﷲ کے حضور ) یقیناً پیش کیے جائیں گے