Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे जो कुछ कहते हैं उस पर धैर्य से काम लो और ज़ोर व शक्ति वाले हमारे बन्दे दाऊद को याद करो। निश्चय ही वह (अल्लाह की ओर) बहुत रुजू करने वाला था

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جوکچھ وہ کہتے ہیںآپ اُس پرصبر کریں ا ور ہمارے بندے داؤدکویاد کریں جوبڑی قوت والاتھا، یقیناوہ بہت رجوع کرنے والاتھا۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ جو کچھ کہتے ہیں ، اس پر صبر کرو اور ہمارے بندے داؤد – زور و قوت والے – کا حال سناؤ ۔ بیشک وہ اللہ کی طرف بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے میرے رسول ( ص ) ) جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں اس پر صبر کیجئے! اور ہمارے بندے داؤد ( ع ) کو یاد کیجئے جو قوت والے تھے بے شک وہ ہر معاملہ میں ( اللہ کی طرف ) بڑے رجوع کرنے والے تھے ۔

By Moudoodi

اے نبی ، صبر کرو ان باتوں پر جو یہ لوگ بناتے ہیں 16 ، اور ان کے سامنے ہمارے بندے داؤد کا قصہ بیان کرو 17 جو بڑی قوتوں کا مالک تھا 18 ۔ ہر معاملہ میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والا تھا ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ ان کی باتوں پر صبر کیجیے اور ہمارے بندے داؤد ( علیہ السلام ) کو یاد کیجیے ( جو ) بڑی طاقت والے ( تھے ) ، بلاشبہ وہ خوف رجوع ( الی اللہ ) کرنے والے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو ، اور ہمارے بندے داؤد ( علیہ السلام ) کو یاد کرو جو بڑے طاقتور تھے ۔ ( ٩ ) وہ بیشک اللہ سے بہت لو لگائے ہوئے تھے ۔

By Noor ul Amin

( اے محمد ) آپ ان کی باتوں پر صبر کیجئے اور ہمارے بندے دائودکوبھی یاد کیجیے بلاشبہ وہ صاحب قوت اور رجوع کرنے والے تھے

By Kanzul Eman

تم ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے بندے داؤد نعمتوں والے کو یاد کرو ( ف۲٤ ) بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے ( ف۲۵ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) جو کچھ وہ کہتے ہیں آپ اس پر صبر جاری رکھیئے اور ہمارے بندے داؤد ( علیہ السلام ) کا ذکر کریں جو بڑی قوت والے تھے ، بے شک وہ ( ہماری طرف ) بہت رجوع کرنے والے تھے