Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और क्या तुम्हें उन विवादियों की ख़बर पहुँची है? जब वे दीवार पर चढ़कर मेहराब (एकान्त कक्ष) मे आ पहुँचे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کیا آپ کو جھگڑنے والوں کی خبرپہنچی ہے؟جب وہ دیوار پھاندکرعبادت خانے میں آ گئے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کیا تمہیں فریقوں کے معاملہ کی خبر پہنچی ہے ، جبکہ وہ دیوار پھاند کر محراب میں داخل ہوگئے؟

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کیا آپ تک مقدمہ والوں کی خبر پہنچی ہے جب وہ دیوار پھاند کر ( ان کے ) محرابِ عبادت میں داخل ہوگئے ۔

By Moudoodi

پھر تمہیں کچھ خبر پہنچی ہے ان مقدمے والوں کی جو دیوار چڑھ کر اس کے بالا خانے میں گھس آئے تھے؟21 ۔

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) کیا آپ کے پاس مقدمے والوں کی خبر پہنچی ہے ، جب انہوں نے عبادت گاہ کی دیوار پھاندی تھی

By Mufti Taqi Usmani

اور کیا تمہیں ان مقدمہ والوں کی خبر پہنچی ہے جب وہ دیوار پر چڑھ کر عبادت گاہ میں گھس آئے تھے؟ ( ١١ )

By Noor ul Amin

بھلاآپ کے پاس ان جھگڑا کرنے والوں کی خبرہےجو دیوارپھلانگ کردائودکے عبادت خانے میں پہنچ گئے تھے

By Kanzul Eman

اور کیا تمہیں ( ف۳۳ ) اس دعوے والوں کی بھی خبر آئی جب وہ دیوار کود کر داؤد کی مسجد میں آئے ( ف۳٤ )

By Tahir ul Qadri

اور کیا آپ کے پاس جھگڑنے والوں کی خبر پہنچی؟ جب وہ دیوار پھاند کر ( داؤد علیہ السلام کی ) عبادت گاہ میں داخل ہو گئے