वे कहेंगे, "ऐ हमारे रब! जो हमारे आगे यह (मुसीबत) लाया उसे आग में दोहरी यातना दे!"
وہ کہیں گے کہ اے ہما رے رب! جو شخص اس کو ہمارے آگے لایا ہے، پس اُس کو آگ میں دوگنا عذاب زیادہ دے۔
وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! جن لوگوں نے ہمارےلئے اس کا سامان کیا ، ان کو دگنا عذاب دیجیو جہنم میں!
پھر وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! جو ( کمبخت ) روزِ بد ہمارے آگے لایا ہے اسے دوزخ میں عذاب دے ۔
‘’ پھر وہ کہیں گے ‘’ اے ہمارے رب ، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا اس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے ۔
وہ کہی گے ( اے ) ہمارے رب!جس نے یہ ( مصیبت ) ہمارے آگے کی ہے پس آپ آگ میں اس کے عذاب کو بڑھاکر دُگنا کردیجیے
۔ ( پھر وہ اللہ تعالیٰ سے کہیں گے کہ ) اے ہمارے پروردگار ! جو شخص بھی یہ مصیبت ہمارے آگے لایا ہے ، اسے دوزخ میں دوگنا عذاب دیجیے ۔
وہ کہیں گے ، اے ہمارے رب جو ہمارے لئے اس عذاب کاسبب بنا ہے توجہنم میں اس کا عذاب دوگناکر دے
وہ بولے اے ہمارے رب جو یہ مصیبت ہمارے آگے لایا اسے آگ میں دُونا عذاب بڑھا ،
وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! جس نے یہ ( کفر یا عذاب ) ہمارے لئے پیش کیا تھا تو اسے دوزخ میں دوگنا عذاب بڑھا دے