याद करो जब तुम्हारे रब ने फ़रिश्तों से कहा कि "मैं मिट्टी से एक मनुष्य पैदा करने वाला हूँ
جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا: یقینامیں مٹی سے انسان پیدا کرنے والا ہوں۔
( اس وقت کو یاد کرو ) جبکہ تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے ایک بشر پیدا کرنے والا ہوں!
۔ ( وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے ) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں گیلی مٹی سے ایک بشر ( انسان ) پیدا کرنے والا ہوں ۔
جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا 59‘’ میں مٹی سے ایک بشر بنانے والا ہوں 60 ،
اور جب آپ کے رب نے فرشتوںسے فرمایا بلاشبہ میں گارے سے ایک انسان کو پیدا کرنے والا ہوں
یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں گارے سے ایک انسان پیدا کرنے والا ہوں ۔
جبکہ آپ کے رب نے فرشتوں سے کہاتھا کہ میں مٹی سے ایک انسان بنانیوالا ہوں
جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں مٹی سے انسان بناؤں گا ( ف۹۳ )
۔ ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں ( گیلی ) مٹی سے ایک پیکرِ بشریت پیدا فرمانے والا ہوں