Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ने सर्वोत्तम वाणी अवतरित की, एक ऐसी किताब जिस के सभी भाग परस्पर मिलते-जुलते हैं, जो रुख़ फेर देने वाली (क्रांतिकारी) है। उस से उन लोगों के रोंगटे खड़े हो जाते हैं जो अपने रब से डरते हैं। फिर उन की खालें (शरीर) और उन के दिल नर्म होकर अल्लाह की याद की ओर झुक जाते हैं। वह अल्लाह का मार्गदर्शन है, उस के द्वारा वह सीधे मार्ग पर ले आता है, जिसे चाहता है। और जिस को अल्लाह पथभ्रष्ट रहने दे, फिर उस के लिए कोई मार्गदर्शक नहीं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل کیا ہے،ایسی کتاب جوآپس میں ملتی جلتی ہے جو بار باردہرائی جانے والی ہے، اس سے ان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں،پھراُن کی کھالیں اوراُن کے دل اﷲ تعالیٰ کی یادکی طرف نرم ہو جاتے ہیں،یہ اﷲ تعالیٰ کی ہدایت ہے اس سے وہ جس کوچاہتاہے ہدایت دیتا ہے اور جسے وہ گمراہ کردیتاہے تواُس کے لیے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے ، ایک ہم رنگ کتاب کی شکل میں ، ( جس کی سورتیں ) جوڑے جوڑے ہیں ۔ اس سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ، جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں ۔ پھر ان کے بدن اور ان کے دل نرم ہوکر اللہ کے ذکر کی طرف جھک پڑتے ہیں ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ ہدایت بخشتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جس کو خدا گمراہ کردے ، اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں بن سکتا ۔

By Hussain Najfi

اللہ ہی نے بہترین کلام نازل کیا ہے یعنی ایسی کتاب جس کی آیتیں آپس میں ملتی جلتی ہیں ( اور ) بار بار دہرائی جاتی ہیں اس ( کے پڑھنے ) سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں پھر ان کے جسم اور ان کے دل اللہ کے ذکر کی طرف نرم ( مائل ) ہو جاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ذریعہ سے وہ جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اس کیلئے کوئی راہنما نہیں ۔

By Moudoodi

اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے ، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء ہم رنگ ہیں 43 اور جس میں بار بار مضامین دہرائے گئے ہیں ۔ اسے سن کر ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں ، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہو جاتے ہیں ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے ۔ اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہے ۔

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے بہترین کلام نازل فرمایا ( جو ایک ایسی ) کتاب ہے ( جس کے مضامین ) ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں بار بار دہرائے ہوئے ، اس ( کتاب کی تلاوت ) سے ان لوگوں کے جسم کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ، پھر ان کے بدن اور ان کے دل اللہ ( تعالیٰ ) کے ذکر کے طرف نرم ہو ( کرمتوجہ ہو ) جاتے ہیں ، یہی ہے اللہ ( تعالیٰ ) کی ( وہ ) ہدایت جس کے ذریعے اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں راہ دکھاتے ہیں اور جس کو اللہ ( تعالیٰ ) گمراہ فرمادیں اس کے لیے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے ، ایک ایسی کتاب جس کے مضامین ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ، جس کی باتیں بار بار دہرائی گئی ہیں ۔ وہ لوگ جن کے دلوں میں اپنے پروردگار کا رعب ہے ان کی کھالیں اس سے کانپ اٹھتی ہیں ، پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کی یاد کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ذریعے وہ جس کو چاہتا ہے راہ راست پر لے آتا ہے ، اور جسے اللہ راستے سے بھٹکا دے ، اسے کوئی راستے پر لانے والا نہیں ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے بہترین کلام نازل کیا جوایسی کتاب ہے جس کے مضامین ملتے جلتے اور بارباردہرائے گئے ہیں جن سے اُن لوگوں کے بدن کانپ جاتے ہیںجو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھران کے جسم اور ان کے دل نرم ہوکراللہ کے ذکر کی طرف راغب ہوتے ہیں یہی اللہ کی ہدایت ہے ، وہ جسے چاہتا ہے قرآن کے ذریعہ ہدایت دیتا ہے اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والانہیں

By Kanzul Eman

اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب ( ف۵۷ ) کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے ( ف۵۸ ) دوہرے بیان والی ( ف۵۹ ) اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ، پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یاد خدا کی طرف رغبت میں ( ف٦۰ ) یہ اللہ کی ہدایت ہے راہ دکھائے اس سے جسے چاہے ، اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ،

By Tahir ul Qadri

اللہ ہی نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے ، جو ایک کتاب ہے جس کی باتیں ( نظم اور معانی میں ) ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں ( جس کی آیتیں ) بار بار دہرائی گئی ہیں ، جس سے اُن لوگوں کے جسموں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ، پھر اُن کی جلدیں اور دل نرم ہو جاتے ہیں ( اور رِقّت کے ساتھ ) اللہ کے ذکر کی طرف ( محو ہو جاتے ہیں ) ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ جسے چاہتا ہے اس کے ذریعے رہنمائی فرماتا ہے ۔ اور اللہ جسے گمراہ کر دیتا ( یعنی گمراہ چھوڑ دیتا ) ہے تو اُس کے لئے کوئی ہادی نہیں ہوتا