अल्लाह एक मिसाल पेश करता है कि एक व्यक्ति है, जिस के मालिक होने में कई व्यक्ति साक्षी हैं, आपस में खींचातानी करने वाले, और एक व्यक्ति वह है जो पूरा का पूरा एक ही व्यक्ति का है। क्या दोनों का हाल एक जैसा होगा? सारी प्रशंसा अल्लाह ही के लिए है, किन्तु उन में से अधिकांश लोग नहीं जानते
اﷲ تعالیٰ نے ایک آدمی کی مثال بیان کی ہے جس کی ملکیت میں کئی ایک دوسرے سے جھگڑنے والے آقاشریک ہیں اورایک آدمی ہے،پورے کاپورا ایک آدمی کے لیے ہے، کیایہ دونوں مثال میں برابر ہیں؟ تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے،بلکہ اُن میں سے اکثر نہیں جانتے۔
اللہ تمثیل بیان کرتا ہے ایک غلام کی ، جس میں کئی مختلف الاغراض آقا شریک ہیں اور ایک دوسرے غلام کی جو پورے کا پورا ایک ہی آقا کی ملک ہے ۔ کیا ان دونوں کا حال یکساں ہوگا؟ سزاوارِ شکر صرف اللہ ہے ، لیکن ان کی اکثریت اس حقیقت کو نہیں سمجھتی ۔
اللہ نے ایک مثال بیان کی ہے کہ ایک غلام ہے جس کے کئی بد اخلاق مالک ہیں اور ایک دوسرا شخص ہے جو پورا ایک مالک کا ہے ( ان دونوں ) کا حال یکساں ہے؟ الحمد ﷲ! مگر اکثر لوگ ( یہ حقیقت ) جانتے نہیں ہیں ۔
اللہ ایک مثال دیتا ہے ۔ ایک شخص تو وہ ہے جس کی ملکیت میں بہت سے کج خلق آقا شریک ہیں جو اسے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسرا شخص پورا کا پورا ایک ہی آقا کا غلام ہے ۔ کیا ان دونوں کا حال یکساں ہو سکتا ہے ؟48 ـــ الحمد للہ 49 ، مگر اکثر لوگ نادانی میں پڑے ہوئے ہیں 50 ۔
للہ ( تعالیٰ ) نے ایک مثال بیان فرمائی ( ایک تو ) وہ شخص ہے جس ( کی ملکیت ) میں ایسے لوگ شریک ہیں جو آپس میں اختلاف رکھتے ہیں اور ( ایک ) وہ شخص ہے جو پورے کا پورا ایک آدمی کی ملک میں ہے ، کیا یہ دونوں حالت کے اعتبار سسے برابر ہیں ، الحمدللہ! بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے
اللہ نے ایک مثال یہ دی ہے کہ ایک ( غلام ) شخص ہے جس کی ملکیت میں کئی لوگ شریک ہیں جن کے درمیان آپس میں کھینچ تان بھی ہے اور دوسرا ( غلام ) شخص وہ ہے جو پورے کا پورا ایک ہی آدمی کی ملکیت ہے ۔ کیا ان دونوں کی حالت ایک جیسی ہوسکتی ہے؟ ( ١٣ ) الحمدللہ ( اس مثال سے بات بالکل واضح ہوگئی ) لیکن ان میں سے اکثر لوگ سمجھتے نہیں ۔
اللہ تعالیٰ ایک ایسے شخص ( یعنی غلام ) کی مثال بیان کرتا ہےجو کئی جھگڑالو آدمیوں کاغلام ہے اور دوسرا صرف ایک آدمی کاغلام ہے کیا ان دونوں غلاموں کی حالت ایک جیسی ہوسکتی ہے ؟ ( یعنی مشرک مختلف معبودوں کے درمیان پر یشان رہتا ہے اور موحد ایک رب العالمین پر توکل کرتا ہے اور سکون سے زندگی گزارتا ہے ) الحمد للہ! لیکن اکثرلوگ یہ بات جانتے نہیں
اللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے ( ف۷۲ ) ایک غلام میں کئی بدخو آقا شریک اور ایک نرے ایک مولیٰ کا ، کیا ان دونوں کا حال ایک سا ہے ( ف۷۳ ) سب خوبیاں اللہ کو ( ف۷٤ ) بلکہ ان کے اکثر نہیں جانتے ( ف۷۵ )
اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی ہے ایسے ( غلام ) شخص کی جس کی ملکیت میں کئی ایسے لوگ شریک ہوں جو بداخلاق بھی ہوں اور باہم جھگڑالو بھی ۔ اور ( دوسری طرف ) ایک ایسا شخص ہو جو صرف ایک ہی فرد کا غلام ہو ، کیا یہ دونوں ( اپنے ) حالات کے لحاظ سے یکساں ہوسکتے ہیں؟ ( ہرگز نہیں ) ساری تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ( حقیقتِ توحید کو ) نہیں جانتے