उसी के पास आकाशों और धरती की कुँजियाँ हैं। और जिन लोगों ने हमारी आयतों का इनकार किया, वही हैं जो घाटे में हैं
آسمانوں اورزمین کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں اورجن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کی آیات کاانکارکیا،وہی خسارہ پانے والے ہیں۔
اسی کے قبضہ میں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں اور جنہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ، وہی لوگ گھاٹی میں پڑنے والے ہیں ۔
اور آسمانوں اور زمین ( کے خزانوں ) کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں اور جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
زمین اور آسمانوں کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ۔ اور جو لوگ اللہ کی آیات سے کفر کرتے ہیں وہی گھاٹے میں رہنے والے ہیں ۔ ع
آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ہیں اور جن لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات کا انکار کیا وہی لوگ ہیں جو خسارے میں ہیں
سارے آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ، اور جنہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا ہے گھاٹے میں رہنے والے وہی ہیں ۔
آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں اور جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا وہی خسارہ اٹھانے والے ہیں
اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ( ف۱۳۵ ) اور جنہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا وہی نقصان میں ہیں ، (
اسی کے پاس آسمانوں اور زمین کی کُنجیاں ہیں ، اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کے ساتھ کفر کیا وہی لوگ ہی خسارہ اٹھانے والے ہیں