उन्होंने अल्लाह की क़द्र न जानी, जैसी क़द्र उस की जाननी चाहिए थी। हालाँकि क़ियामत के दिन सारी की सारी धरती उस की मुट्ठी में होगी और आकाश उस के दाएँ हाथ में लिपटे हुए होंगे। महान और उच्च है वह उस से, जो वे साझी ठहराते हैं
اور اُنہوں نے اﷲ تعالیٰ کی قدرہی نہ کی جیساکہ اُس کی قدرکرنے کاحق ہے حالانکہ زمین ساری کی ساری قیامت کے دن اُس کی مٹھی میں ہوگی اورآسمان اُس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔وہ پاک ہے اوربہت بلندہے اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔
اور ان لوگوں نے خدا کی صحیح قدر نہیں جانی! زمین ساری اس کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمانوں کی بساط بھی اس کے ہاتھ میں لپٹی ہوئی ہوگی! وہ پاک اور برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ شریک بناتے ہیں ۔
اور ان لوگوں نے اللہ کی اس طرح قدر نہیں کی جس طرح کہ اس کی قدر کرنی چاہیے تھی ۔ حالانکہ قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور سب آسمان بھی اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوں گے وہ پاک ہے اور برتر ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں ۔
ان لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے 75 ۔ ( اس کی قدرت کاملہ کا حال تو یہ ہے کہ ) قیامت کے روز پوری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے دست راست میں لپٹے ہوئے ہوں گے 76 ۔ پاک اور بالاتر ہے وہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔ 77
اور انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی قدر نہیں پہچانی جس طرح اس کی قدر کا حق تھا اور ساری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ، پاک ہے وہ اور جو یہ شرک کرتے ہیں اس سے بلند و بالا
اور ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی قدر ہی نہیں پہچانی جیسا کہ اس کی قدر پہچاننے کا حق تھا ، حالانکہ پوری کی پوری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی ، اور سارے کے سارے آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے ۔ وہ پاک ہے اور بہت بالا و برتر اس شرک سے جس کا ارتکاب یہ لوگ کر رہے ہیں ۔
ان لوگوں نے اللہ کی قدرنہیں کی جیساکہ اس کی قدرکرنے کا حق ہے قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی میں اور تمام آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے وہ پاک اور بالاتر ہےجو یہ لوگ اس کے شریک ٹھہراتے ہیں
اور انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کا حق تھا ( ف۱۳۹ ) اور وہ قیامت کے دن سب زمینوں کو سمیٹ دے گا اور اس کی قدرت سے سب آسمان لپیٹ دیے جائیں گے ( ف۱٤۰ ) اور ان کے شرک سے پاک اور برتر ہے ،
اور انہوں نے اللہ کی قدر و تعظیم نہیں کی جیسے اُس کی قدر و تعظیم کا حق تھا اور ساری کی ساری زمین قیامت کے دن اُس کی مُٹھی میں ہوگی اور سارے آسمانی کرّے اُس کے دائیں ہاتھ ( یعنی قبضۂ قدرت ) میں لپٹے ہوئے ہوں گے ، وہ پاک ہے اور ہر اس چیز سے بلند و برتر ہے جسے یہ لوگ شریک ٹھہراتے ہیں