Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि तुम इनकार करोगे तो अल्लाह तुम से निस्पृह है। यद्यपि वह अपने बन्दों के लिए इनकार को पसन्द नहीं करता, किन्तु यदि तुम कृतज्ञता दिखाओगे, तो उसे वह तुम्हारे लिए पसन्द करता है। कोई बोझ न उठाएगा। फिर तुम्हारी वापसी अपने रब ही की ओर है। और वह तुम्हे बता देगा, जो कुछ तुम करते रहे होगे। निश्चय ही वह सीनों तक की बातें जानता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اگرتم ناشکری کرو تو اﷲ تعالیٰ تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لیے ناشکری کو پسند نہیں کرتااور اگر تم شکر کروتووہ اُس کو تمہارے لیے پسند کرتاہے اورکوئی بوجھ اُٹھانے والی (جان)کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اُٹھائے گی۔پھرتم سب کو اپنے رب کی طرف لوٹناہے تووہ تمہیں بتادے گاجوکچھ تم کیا کرتے تھے،یقیناوہ سینوں والی باتوں کوخوب جاننے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اگر تم ناشکری کرو گے تو خدا تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کیلئے ناشکری کا رویہ پسند نہیں کرتا اور اگر تم اس کے شکرگذار رہو گے تو اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا اور کوئی جان دوسری جان کا بوجھ نہیں اٹھائے گی ۔ پھر تمہارے رب ہی کی طرف تمہاری واپسی ہے ، تو وہ تمہیں ان کاموں سے آگاہ کرے گا جو تم کرتے رہے ہو ۔ وہ سینوں کے بھیدوں سے بھی باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

اگر تم کفر ( انکار و ناشکری کرو ) تو بے شک وہ تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کیلئے ( ناشکراپن ) پسند نہیں کرتا اور اللہ کا تم شکر ادا کرو تو وہ اسے تمہارے لئے پسند کرتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور پھر تم سب کی بازگشت تمہارے پروردگار کی طرف ہے وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ تم کرتے رہے ہو بے شک وہ سینوں کے رازوں کو جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

اگر تم کفر کرو تو اللہ تم سے بے نیاز ہے 19 ، لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں کرتا 20 ، اور اگر تم شکر کرو تو اسے وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے 21 ۔ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا 22 ۔ آخرکار تم سب کو اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے ، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اگر تم لوگ کفر ( اختیار ) کرو تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں فرماتا ، اور اگر تم لوگ شکر ( اختیار ) کرو وہ تم لوگوں سے راضی ہوگا اور کوئی بوجھ اُٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا ، پھر تمہارے رب ہی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے پس وہ تم لوگوں کو جو کچھ تم کیا کرتے تھے بتلادے گا ، بلاشبہ وہ سینوں کے رازوں سے خوب واقف ہے

By Mufti Taqi Usmani

اگر تم کفر اختیار کرو گے تو یقین رکھو کہ اللہ تم سے بے نیاز ہے ، اور وہ اپنے بندوں کے لیے کفر پسند نہیں کرتا ، اور اگر تم شکر کرو گے تو وہ اسے تمہارے لیے پسند کرے گا ، اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ، پھر تم سب کو اپنے پروردگار ہی کے پاس لوٹ کر جانا ہے ، اس وقت وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کیا کرتے تھے ۔ یقینا وہ دلوں کی باتیں بھی خوب جانتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اگرتم کفرکروگے تواللہ یقیناتم سے بے نیاز ہے ( لیکن ) وہ اپنے بندوں کے لئے کفرپرراضی نہیں اور اگرتم شکرکروتووہ اسے تمہارے لئے پسند کرتا ہے ، ( روزِقیامت ) کوئی گناہ کابوجھ اٹھا نے والاکسی دوسرے کابوجھ نہیں اٹھائیگا پھر تمہیں اپنے رب کے ہاں لوٹنا ہے ، وہ تمہیں بتلادے گاجوکچھ تم کرتے رہے ہو بلاشبہ وہ سینوں کے راز تک جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اگر تم ناشکری کرو تو بیشک اللہ بےنیاز ہے تم سے ( ف۲۱ ) اور اپنے بندوں کی ناشکری اسے پسند نہیں ، اور اگر شکر کرو تو اسے تمہارے لیے پسند فرماتا ہے ( ف۲۲ ) اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی ( ف۲۳ ) پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف پھرنا ہے ( ف۲٤ ) تو وہ تمہیں بتادے گا جو تم کرتے تھے ( ف۲۵ ) بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے ، (

By Tahir ul Qadri

اگر تم کفر کرو تو بے شک اللہ تم سے بے نیاز ہے اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر ( و ناشکری ) پسند نہیں کرتا ، اور اگر تم شکرگزاری کرو ( تو ) اسے تمہارے لئے پسند فرماتا ہے ، اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ، پھر تمہیں اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے پھر وہ تمہیں اُن کاموں سے خبردار کر دے گا جو تم کرتے رہے تھے ، بے شک وہ سینوں کی ( پوشیدہ ) باتوں کو ( بھی ) خوب جاننے والا ہے