Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और क़ौम का पीछा करने से हिम्मत न हारो, अगर तुम दुख उठाते हो तो वे भी तुम्हारी तरह दुख उठाते हैं और तुम अल्लाह से वह उम्मीद रखते हो जो उम्मीद वे नहीं रखते, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اس قوم کے تعاقب میں ہمت نہ ہارو،اگرتم تکلیف اُٹھاتے ہوتوبلاشبہ وہ بھی تکلیف اُٹھاتے ہیں جیسا کہ تم تکلیف اُٹھا تے ہو،اور تم اﷲ تعالیٰ سے وہ اُمید رکھتے ہوجو وہ اُمید نہیں رکھتے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے

By Amin Ahsan Islahi

اور دشمن کے تعاقب میں تھڑدلا پن نہ دکھاؤ ۔ اگر تم دکھ اٹھاتے ہو تو آخر وہ بھی تو تمہاری ہی طرح دکھ اٹھاتے ہیں اور تم خدا سے وہ توقع رکھتے ہو جو توقع وہ نہیں رکھتے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اس ( مخالف ) جماعت کی تلاش اور تعاقب میں سستی نہ دکھاؤ ۔ اگر اس میں تمہیں تکلیف پہنچتی ہے ۔ تو انہیں بھی اسی طرح تکلیف پہنچتی ہے ۔ جس طرح تمہیں پہنچتی ہے اور تم اللہ سے اس چیز ( ثواب ) کے امیدوار ہو جس کے وہ امیدوار نہیں ہیں اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑی حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

اس گروہ 138 کے تعاقب میں کمزوری نہ دکھاؤ ۔ اگر تم تکلیف اٹھا رہے ہو تو تمہاری طرح وہ بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں ۔ اور تم اللہ سے اس چیز کے امّیدوار ہو جس کے وہ امّیدوار نہیں ہیں ۔ 139 اللہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ حکیم و دانا ہے ۔ ؏١۵

By Mufti Naeem

اور ( مخالف ) قوم کا پیچھا کرنے میں ہمت نہ ہارو اگر تمہیں دکھ پہنچا ہے پس انہیں بھی دکھ پہنچا ہے جیسے کہ تمہیں دکھ پہنچا ہے ۔ او رتم اﷲ تعالیٰ سے وہ امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھتے اور اﷲ تعالیٰ جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تم ان لوگوں ( یعنی کافر دشمن ) کا پیچھا کرنے میں کمزوری نہ دکھاؤ ، اگر تمہیں تکلیف پہنچی تو ہے تو ان کو بھی اسی طرح تکلیف پہنچی ہے جیسے تمہیں پہنچی ہے ۔ ( ٦٥ ) اور تم اللہ سے اس بات کے امیدوار ہو جس کے وہ امیدوار نہیں ۔ اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

By Noor ul Amin

اور دشمن کاپیچھا کرنے میں کمزوری اور سستی نہ دکھائو ، اگرتمہیں بے آرامی ہوتی ہے تو انہیں بھی تمہاری طرح بے آرامی ہوتی ہے ، اور تم اللہ تعالیٰ سے اس اجروثواب کی امید رکھتے ہوجسکی انہیں امید نہیں ، اوراللہ سب جاننے والا حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اور کافروں کی تلاش میں سستی نہ کرو اگر تمہیں دکھ پہنچتا ہے تو انہیں بھی دکھ پہنچتا ہے جیسا تمہیں پہنچتا ہے ، اور تم اللہ سے وہ امید رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھتے ، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ( ف۲۸۷ )

By Tahir ul Qadri

اور تم ( دشمن ) قوم کی تلاش میں سستی نہ کرو ۔ اگر تمہیں ( پیچھا کرنے میں ) تکلیف پہنچتی ہے تو انہیں بھی ( تو ایسی ہی ) تکلیف پہنچتی ہے جیسی تکلیف تمہیں پہنچ رہی ہے حالانکہ تم اللہ سے ( اجر و ثواب کی ) وہ امیدیں رکھتے ہو جو اُمیدیں وہ نہیں رکھتے ۔ اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے