Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो शख़्स कोई गुनाह करता है तो वह अपने ही हक़ में (बुरा) करता है, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جو کوئی گناہ کماتاہے تویقیناوہ اسے اپنے ہی خلاف کماتا ہے،اور اﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو کسی بدی کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر آتا ہے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جو گناہ کرتا ہے تو وہ اپنی ہی جان کے خلاف کرتا ہے ۔ اور اللہ بڑا جاننے والا ہے اور بڑی حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

مگر جو برائی کما لے تو اس کی یہ کمائی اسی کے لیے وبال ہوگی ، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے اور وہ حکیم و دانا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جو شخص کوئی گناہ کمائے ، تو وہ اس کمائی سے خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے ، اور اللہ پورا علم بھی رکھتا ہے ، حکمت کا بھی مالک ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص کوئی گناہ کمائے ، تو وہ اس کمائی سے خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے ، اور اللہ پورا علم بھی رکھتا ہے ، حکمت کا بھی مالک ہے ۔

By Noor ul Amin

اورجو شخص کوئی گناہ کاکام کرتا ہے تو اس کاوبال اسی پر ہوتا ہے اوراللہ سب جاننے والا حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اور جو گناہ کمائے تو اس کی کمائی اسی کی جان پر پڑے اور اللہ علم و حکمت والا ہے ( ف۲۹۵ )

By Tahir ul Qadri

اور جو شخص کوئی گناہ کرے تو بس وہ اپنی ہی جان پر ( اس کا وبال عائد ) کر رہا ہے اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے