Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर तुम पर अल्लाह का फ़ज़्ल और उसकी रहमत न होती तो उनमें से एक गिरोह ने तो यह ठान ही लिया था कि तुमको बहका कर रहेगा; हालाँकि वे अपने आपको बहका रहे हैं, वे तुम्हारा कुछ नहीं बिगाड़ सकते, और अल्लाह ने तुम पर किताब और हिकमत उतारी है और तुमको वह चीज़ सिखाई है जिसको तुम नहीं जानते थे, और अल्लाह का फ़ज़्ल तुम पर बहुत बड़ा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگرآپ پر اﷲ تعالیٰ کافضل اور اُس کی رحمت نہ ہوتی تواُن میں سے ایک گروہ نے ارادہ کرہی لیا تھاکہ وہ آپ کوگمراہ کردیں، حالانکہ وہ اپنے سوا کسی کوگمراہ نہیں کر رہے اورآپ کوکچھ بھی نقصان نہیں پہنچارہے اور اﷲ تعالیٰ نے آپ پرکتاب وحکمت کو نازل کیااورآپ کو وہ سکھایا جو آپ جانتے نہیں تھے اورآپ پرہمیشہ سے اﷲ تعالیٰ کاعظیم فضل ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو یہ ٹھان ہی لی تھی کہ تمہیں بے راہ کرکے رہے گا ، حالانکہ یہ اپنے آپ ہی کو بے راہ کر رہے ہیں ، تمہارا کچھ نہیں بگاڑ رہے ہیں اور اللہ نے تم پر کتاب وحکمت نازل فرمائی اور تمہیں وہ چیز سکھائی ، جو تم نہیں جانتے تھے اور اللہ کا تم پر بڑا فضل ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر اللہ کا فضل و کرم اور اس کی خاص رحمت آپ ( ص ) کے شامل حال نہ ہوتی تو ان کے ایک گروہ نے تو یہ تہیّہ کر لیا تھا کہ آپ کو گمراہ کرکے رہے گا ۔ حالانکہ وہ اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ اللہ نے آپ پر کتاب و حکمت نازل کی ہے اور آپ کو وہ کچھ پڑھا دیا ہے ۔ جو آپ نہیں جانتے تھے اور آپ پر اللہ کا بڑا فضل و کرم ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ! اگر اللہ کا فضل تم پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو تمہیں غلط فہمی میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا ، حالانکہ درحقیقت وہ خود اپنے سوا کسی کو غلط فہمی میں مبتلا نہیں کر رہے تھے ۔ اور تمہارا کوئی نقصان نہ کر سکتے تھے ۔ 142 اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تم کو وہ کچھ بتایا ہے جو تمہیں معلوم نہ تھا ، اور اس کا فضل تم پر بہت ہے ۔

By Mufti Naeem

اور اگر آپ ( ﷺ ) پر اﷲ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو انمیں سے ایک جماعت نے آپ کو بہکا دینے کی ٹھان ( ہی ) لی تھی حالانکہ یہ لوگ اپنے آپ ہی کو گمراہ کرتے ہیں اور یہ آپ کو ذرہ برابر بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اﷲ تعالیٰ نے آپ پر کتاب اور حکمت اتاری ہے اور جو کچھ آپ نہیں جانتے تھے وہ سکھایا ہے اور اﷲ تعالیٰ کا آپ پر بہت بڑا فضل ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) اگر اللہ کا فضل اور رحمت تمہارے شامل حال نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے تو تم کو سیدھی راہ سے بھٹکانے کا ارادہ کر ہی لیا تھا ۔ ( ٦٧ ) اور ( درحقیقت ) یہ اپنے سوا کسی کو نہیں بھٹکا رہے ہیں ، اور یہ تم کو ذرا بھی نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔ اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تم کو ان باتوں کا علم دیا ہے جو تم نہیں جانتے تھے ، اور تم پر اللہ کا فضل ہمیشہ بہت زیادہ رہا ہے ۔

By Noor ul Amin

اوراگراللہ کا فضل اور اس کی رحمت آپ کے شامل حال نہ ہوتی توایک گروہ نے ارادہ کرلیاتھاکہ آپ کو بہکا دیں حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو بہکا رہے ہیں اور وہ آپ کا کچھ بھی بگاڑنہیں سکتے کیونکہ اللہ نے آپ پر کتاب وحکمت نازل کی ہے اورآپکووہ کچھ سکھلادیا ہےجو آپ نہیں جانتے تھے یہ آپ پر اللہ تعالیٰ کابہت ہی بڑا فضل ہے

By Kanzul Eman

اور اے محبوب! اگر اللہ کا فضل و رحمت تم پر نہ ہوتا ( ف۲۹۷ ) تو ان میں کے کچھ لوگ یہ چاہتے کہ تمہیں دھوکا دے دیں اور وہ اپنے ہی آپ کو بہکا رہے ہیں ( ف۲۹۸ ) اور تمہارا کچھ نہ بگاڑیں گے ( ف۲۹۹ ) اور اللہ نے تم پر کتاب ( ف۳۰۰ ) اور حکمت اتاری اور تمہیں سکھا دیا جو کچھ تم نہ جانتے تھے ( ف۳۰۱ ) اور اللہ کا تم پر بڑا فضل ہے ( ف۳۰۲ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! ) اگر آپ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان ( دغابازوں ) میں سے ایک گروہ یہ ارادہ کر چکا تھا کہ آپ کو بہکا دیں ، جب کہ وہ محض اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور آپ کا تو کچھ بگاڑ ہی نہیں سکتے ، اور اللہ نے آپ پر کتاب اور حکمت نازل فرمائی ہے اور اس نے آپ کو وہ سب علم عطا کر دیا ہے جوآپ نہیں جانتے تھے ، اورآپ پر اللہ کا بہت بڑا فضل ہے