Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे अल्लाह को छोड़ कर पुकारते हैं देवियों को और वे पुकारते हैं सरकश शैतान को।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ اﷲ تعالیٰ کے علاوہ نہیں پکارتے مگر عورتوں کو اور وہ سرکش شیطان کے سوا کسی کو نہیں پکارتے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اس کے سوا پکارتے بھی ہیں تو دیویوں کو اور پکارتے بھی ہیں تو شیطانِ سرکش کو!

By Hussain Najfi

یہ ( مشرک ) لوگ اللہ کو چھوڑ کر نہیں پکارتے ، مگر زنانی چیزوں ( دیویوں ) کو ( ان کی عبادت کرتے ہیں ) اور نہیں پکارتے ، مگر سرکش شیطان کو ( اس کی پرستش کرتے ہیں ) ۔

By Moudoodi

وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبود بناتے ہیں ۔ وہ اس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں145 جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے ۔ ﴿وہ اس شیطان کی اطاعت کر رہے ہیں﴾

By Mufti Naeem

یہ لوگ اﷲ تعالیٰ کو چھوڑ کر صرف زنانی چیزوں کو پکارتے ہیں اور یہ صرف سرکش شیطان ( ہی ) کو پکارتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ کو چھوڑ کر جن سے یہ دعائیں مانگ رہے ہیں وہ صرف چند زنانیاں ہیں ، ( ٧٠ ) اور جس کو یہ پکار رہے ہیں وہ اس سرکش شیطان کے سوا کوئی نہیں ۔

By Noor ul Amin

یہ مشرکین اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو پکارتے ہیں ، حقیقت میں وہ سرکش شیطان کو پکاررہے ہوتے ہیں

By Kanzul Eman

یہ شرک والے اللہ سوا نہیں پوجتے مگر کچھ عورتوں کو ( ف۳۰٦ ) اور نہیں پوجتے مگر سرکش شیطان کو ( ف۳۰۷ )

By Tahir ul Qadri

یہ ( مشرکین ) اللہ کے سوا محض زنانی چیزوں ہی کی پرستش کرتے ہیں اور یہ فقط سرکش شیطان ہی کی پوجا کرتے ہیں