Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बेशक अल्लाह इस बात को नहीं बख़्शेगा कि उसको शरीक ठहराया जाए और उसके सिवा गुनाहों को बख़्श देगा जिसके लिए चाहेगा, और जिसने अल्लाह का शरीक ठहराया वह बहक कर बहुत दूर जा पड़ा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اس کونہیں بخشے گاکہ اس کے ساتھ شرک کیاجائے اوراس کے علاوہ جس کے لیے چاہے گا وہ بخش دے گااورجواﷲ تعالیٰ کے ساتھ شریک بنائے تویقیناوہ بھٹک گیا،دورکا بھٹکنا۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ اس چیز کو نہیں بخشے گا کہ اس کا شریک ٹھہرایا جائے ۔ اس کے نیچے جس کیلئے چاہے گا ، بخش دے گا اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے گا ، وہ بہت دور کی گمراہی میں جاپڑا ۔

By Hussain Najfi

بے شک اللہ اس جرم کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے سوا ( جو کم درجہ کے جرائم ہیں ) جس کے لئے چاہتا ہے ، بخش دیتا ہے ۔ اور جو کسی کو اس کا شریک ٹھرائے ، وہ گمراہ ہوا ( اور اس میں ) بہت دور نکل گیا ۔

By Moudoodi

اللہ کے ہاں 144 بس شرک ہی کی بخشش نہیں ہے ، اس کے سوا اور سب کچھ معاف ہو سکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہے ۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا وہ تو گمراہی میں بہت دور نکل گیا ۔

By Mufti Naeem

علاوہ ( گنہ ) جس کے لئے چاہیں گے بخش دیں گے اور جس نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ مشرک کیا یقیناً وہ دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔

By Mufti Taqi Usmani

بیشک اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے ، اور اس سے کمتر ہر گناہ کی جس کے لیے چاہتا ہے بخشش کردیتا ہے ۔ ( ٦٩ ) اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے ، وہ راہ راست سے بھٹک کر بہت دور جا گرتا ہے ۔

By Noor ul Amin

بلاشبہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنایا جائے تووہ کبھی معاف نہیں کرے گااوراس کے علاوہ دوسرے گناہ جسے چاہے معاف کردے اور جس نے کسی کو اللہ کا شریک بنایا وہ گمراہی میں دورتک چلاگیا

By Kanzul Eman

اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کا کوئی شریک ٹھہرایا جائے اور اس سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرما دیتا ہے ( ف۳۰۵ ) اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے وہ دور کی گمراہی میں پڑا ،

By Tahir ul Qadri

بیشک اللہ اس ( بات ) کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور جو ( گناہ ) اس سے نیچے ہے جس کے لئے چاہے معاف فرما دیتا ہے ، اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شرک کرے وہ واقعی دور کی گمراہی میں بھٹک گیا