Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मगर जो शख़्स रसूल की मुख़ालिफ़त करेगा; हालाँकि उस पर राह वाज़ेह हो चुकी है और ईमान वालों के रास्ते के सिवा किसी और रास्ते पर चलेगा तो हम उसको उसी तरफ़ चलाएंगे जिधर वह ख़ुद फिर गया और उसको जहन्नम में दाख़िल करेंगे और वह बुरा ठिकाना है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جورسول کی مخالفت کرے اس کے بعدکہ اس پرہدایت واضح ہوچکی اوراہلِ ایمان کے راستے کے علاوہ کسی اورکی پیروی کرے توہم اُس کواُدھر ہی پھیردیں گے جدھروہ پھرے گا اوراُسے جہنم میں داخل کریں گے اوروہ بہت ہی بُری لوٹنے کی جگہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو کوئی راہِ ہدایت واضح ہوچکنے کے بعد رسول کی مخالفت کرے گا اور مسلمانوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے کی پیروی کرے گا تو ہم اس کو اسی راہ پر ڈالیں گے ، جس پر وہ پڑا اور اس کو جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بُرا ٹھکانا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جو راہِ ہدایت کے واضح ہو جانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور اہل ایمان کے راستے کے خلاف چلے ، تو ہم اسے ادھر ہی جانے دیں گے ، جدھر وہ گیا ہے ( ہم اسے کرنے دیں گے جو کچھ وہ کرتا ہے ) ۔ اور اسے آتش دوزخ کا مزا چکھائیں گے اور یہ بہت بری جاءِ بازگشت ہے ۔

By Moudoodi

مگر جو شخص رسول کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور اہل ایمان کی روش کے سوا کسی اور روش پر چلے ، درآں حالیکہ اس پر راہ راست واضح ہو چکی ہو ، تو اس کو ہم اسی طرف چلائیں گے جدھر وہ خود پھر گیا 143 اور اسے جہنم میں جھونکیں گے جو بدترین جائے قرار ہے ۔ ؏ ١۷

By Mufti Naeem

او رجو شخص اپنے اوپر ہدایت واضح ہوجانے کے بعد ( بھی ) رسول ( ﷺ ) کی مخالفت کرے گا اور مؤمنین کے راستے کے علاوہ راستے پر چلے گا ہم اسے اسی طرف پھیر دیں گے جس طرف وہ خود پھر گیا اور ہم اسے جہنم میں جھونک دیں گے اور وہ لوٹنے کی بری جگہ ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص اپنے سامنے ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی رسول کی مخالفت کرے ، اور مومنوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے کی پیروی کرے ، اس کو ہم اسی راہ کے حوالے کردیں گے جو اس نے خود اپنائی ہے ، اور اسے دوزخ میں جھونکیں گے ، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔ ( ٦٨ )

By Noor ul Amin

مگرجوشخص ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور مومنوں کی راہ چھوڑ کر اور راہ اختیار کرے توہم اسے ادھر ہی پھیر دیتے ہیں جدھرکااس نے رخ کیا ہے ، پھرہم اسے جہنم میں جھونکیں گےجو بدترین ٹھکانہ ہے

By Kanzul Eman

اور جو رسول کا خلاف کرے بعد اس کے کہ حق راستہ اس پر کھل چکا اور مسلمانوں کی راہ سے جدا راہ چلے ہم اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے اور اسے دوزخ میں داخل کریں گے اور کیا ہی بری جگہ پلٹنے کی ( ف۳۰٤ )

By Tahir ul Qadri

اور جو شخص رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت کرے اس کے بعد کہ اس پر ہدایت کی راہ واضح ہو چکی اور مسلمانوں کی راہ سے جدا راہ کی پیروی کرے تو ہم اسے اسی ( گمراہی ) کی طرف پھیرے رکھیں گے جدھر وہ ( خود ) پھر گیا ہے اور ( بالآخر ) اسے دوزخ میں ڈالیں گے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے