मैं उनको बहकाउँगा और उनको उम्मीदें दिलाऊँगा और उनको समझाऊँगा तो वे चौपायों के कान काटेंगे और उनको समझाउँगा तो वे अल्लाह की बनावट को बदलेंगे, और जो शख़्स अल्लाह के सिवा शैतान को अपना दोस्त बनाए तो वह खुले हुए नुक़सान में पड़ गया।
اوریقینامیں ضرور انہیں گمراہ کروں گا اوریقینامیں ضرور انہیں جھوٹی اُمیدیں دِلاتا رہوں گا اوریقینامیں ضرور انہیں حکم دوں گاسووہ ضرور (میرے حکم سے ) جانوروں کے کان چیریں گے اوریقینامیں ان کو ضرور حکم دوں گاسویقیناًوہ اﷲ تعالیٰ کی پیداکی ہوئی صورت کوضروربدلیں گے اورجوکوئی اﷲ تعالیٰ کے علاوہ شیطان کودوست بناتاہے توبلاشبہ اس نے خسارہ اٹھایا،واضح خسارہ۔
ان کو گمراہ کرکے چھوڑون گا ، ان کو آرزوؤں کے جال میں پھنساؤں گا ، ان کو سجھاؤں گا تو وہ چوپایوں کے کان کاٹیں گے اور ان کو سجھاؤں گا تو وہ خدا کی بنائی ہوئی ساخت کو بگاڑیں گے اور جو اللہ کے سوا شیطان کو اپنا کارساز بنائے تو وہ کھلی ہوئی نامرادی میں پڑا ۔
اور انہیں ضرور گمراہ کروں گا اور میں انہیں مختلف آرزوؤں میں الجھاؤں گا ( انہیں سبز باغ دکھاؤں گا ) اور انہیں حکم دوں گا کہ وہ ضرور چوپاؤں کے کان شگافتہ کریں گے اور میں انہیں حکم دوں گا کہ وہ خدا کی خدائی ساخت کو ضرور بدل دیں گے اور جو اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو اپنا سرپرست بنائے گا وہ کھلا ہوا نقصان اٹھائے گا ۔
میں انہیں آرزوؤں میں الجھا ؤں گا ، میں انہیں حکم دوں گا اور وہ میرے حکم سے جانوروں کے کان پھاڑیں گے 147 اور میں انہیں حکم دوں گا اور وہ میرے حکم سے خدائی ساخت میں ردوبدل کریں گے ۔ 148 اس شیطان کو جس نے اللہ کے بجائے اپنا ولی و سرپرست بنا لیا وہ صریح نقصان میں پڑ گیا ۔
اور میں انہیں ضرور بالضرور گمراہ کرکے رہوں گا اور انمیں ضرور بالضرور جھوٹی امیدیں پیدا کرکے رہوں گا اور انہیں ضروربالضرور حکم دوں گا تو وہ ضرور بالضرور چوپایوں کے کانوں کو چیریں گے اور میں انہیں صرور بالضرور حکم دوں گا سو وہ اﷲ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورتوں میں ضروربالضرور تبدیلی کردیں گے ۔ اور جس شخص نے اﷲ تعالیٰ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا وہ یقیناً کھلے ہوئے نقصان میں رہا ۔
اور میں انہیں راہ راست سے بھٹکا کر رہوں گا ، اور انہیں خوب آرزوئیں دلاؤں گا ، اور انہیں حکم دوں گا تو وہ چوپایوں کے کان چیر ڈالیں گے ، اور انہیں حکم دوں گا تو وہ اللہ کی تخلیق میں تبدیلی پیدا کریں گے ۔ ( ٧٢ ) اور جو شخص اللہ کے بجائے شیطان کو دوست بنائے اس نے کھلے کھلے خسارے کا سودا کیا ۔
اور میں انہیں گمراہ کرکے چھوڑوں گا ، انہیں آرزوئیں دلائوں گا اور انہیں حکم دونگاکہ وہ جانوروں کے کان چیریں گے ( یعنی کان چھیدنا اور سوراخ کرنا ) اور انہیں یہ بھی حکم دونگاکہ وہ اللہ کی پیداکر دہ صورت میں تبدیلی کر ڈالیں ( ابروئوں اور منہ کے بال اکھاڑنایاشیو کر کے اپنی شکل میں تبدیلی لاناوغیرہ ) ‘‘ اور جس شخص نے اللہ کو چھوڑکرشیطان کو اپنا سرپرست بنالیا اس نے کھلا نقصان اٹھایا
قسم ہے میں ضرور بہکادوں گا اور ضرور انہیں آرزوئیں دلاؤں گا ( ف۳۱۰ ) اور ضرور انہیں کہوں گا کہ وہ چوپایوں کے کان چیریں گے ( ف۳۱۱ ) اور ضرور انہیں کہوں گا کہ وہ اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزیں بدل دیں گے ، اور جو اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنائے وہ صریح ٹوٹے میں پڑا
میں انہیں ضرور گمراہ کردوں گا اور ضرور انہیں غلط اُمیدیں دلاؤں گا اور انہیں ضرور حکم دیتا رہوں گا سو وہ یقیناً جانوروں کے کان چیرا کریں گے اور میں انہیں ضرور حکم دیتا رہوں گا سو وہ یقیناً اللہ کی بنائی ہوئی چیزوں کو بدلا کریں گے ، اور جو کوئی اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنالے تو واقعی وہ صریح نقصان میں رہا