Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

न तुम्हारी आर्ज़ुओं पर है और न अहले-किताब की आर्ज़ुओं पर, जो कोई भी बुरा करेगा उसका बदला पाएगा, और वह न पाएगा अल्लाह के सिवा अपना कोई हिमायती और न मददगार।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

نہ تمہاری تمناؤں پر (مدار)ہے اورنہ اہلِ کتاب کی تمناؤں پر،جو کوئی بھی بُرا عمل کرے گااُسے اُس کی سزادی جائے گی اوروہ اﷲ تعالیٰ کے سوانہ کوئی دوست پائے گااورنہ کوئی مددگار۔

By Amin Ahsan Islahi

آرزوئیں نہ تمہاری پوری ہونی ہیں نہ اہلِ کتاب کی ۔ جو کوئی برائی کرے گا ، اس کا بدلہ پائے گا اور وہ اپنے لئے اللہ کے مقابل کوئی کارساز اور مددگار نہ پاسکے گا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو ) نہ تمہاری تمناؤں سے کچھ ہوتا ہے اور نہ اہلِ کتاب کی تمناؤں سے ۔ جو بھی برائی کرے گا ، اس کو اس کی سزا دی جائے گی اور وہ اللہ کو چھوڑ کر اپنے لئے نہ کوئی سرپرست پائے گا اور نہ کوئی حامی و مددگار ۔

By Moudoodi

انجامِ کار نہ تمہاری آرزوؤں پر موقوف ہے نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر ۔ جو بھی برائی کرے گا اس کا پھل پائے گا اور اللہ کے مقابلہ میں اپنے لیے کوئی حامی و مدد گار نہ پاسکے گا ۔

By Mufti Naeem

۔ ( سعادت ونجات کا انحصار ) تمنائوں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی تمنائوں پر جو کوئی بھی برائی کرے گا اس کو سزا دیا جائے گا ۔ اور وہ اپنے لئے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر نہ کوئی دوست پائے گا اور نہ ( ہی ) کوئی مددگار

By Mufti Taqi Usmani

نہ تمہاری تمنائیں ( جنت میں جانے کے لیے ) کافی ہیں ، نہ اہل کتاب کی آرزوئیں ۔ جو بھی برا عمل کرے گا ، اس کی سزا پائے گا ، اور اللہ کے سوا اسے اپنا کوئی یارو مددگار نہیں ملے گا ۔

By Noor ul Amin

( نجات کا دارومدار ) نہ تمہاری تمنائوں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی تمنائوں پر ، جو بھی برے کام کرے گا اس کی سزا پائے گا اور اللہ کے سواکسی کو اپنا حامی و ناصر نہ پائے گا

By Kanzul Eman

کام نہ کچھ تمہارے خیالوں پر ہے ( ف۳۱۵ ) اور نہ کتاب والوں کی ہوس پر ( ف۳۱٦ ) جو برائی کرے گا ( ف۳۱۷ ) اس کا بدلہ پائے گا اور اللہ کے سوا نہ کوئی اپنا حمایتی پائے گا نہ مددگار ( ف۳۱۸ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اللہ کا وعدۂ مغفرت ) نہ تمہاری خواہشات پر موقوف ہے اور نہ اہلِ کتاب کی خواہشات پر ، جو کوئی برا عمل کرے گا اسے اس کی سزا دی جائے گی اور نہ وہ اللہ کے سوا اپنا کوئی حمایتی پائے گا اور نہ مددگار